اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن (ایس آئی او) ممبئی کے تزکیہ کیمپ میں مولانا جلال الدین انصر عمری صاحب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

۲۸ اگست ۲۰۲۲ ؛ کُرلا ممبئی
اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن (ایس آئی او) کا سہ ماہی تزکیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس کا عنوان "”معمار جہاں تو ہے” تھا ۔ تزکیہ کیمپ میں امت مسلمہ کے حالات اور اسکےکرنے کے کام جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
اجتماع کا آغاز درس قرآن سے ہوا جس میں سورہ یوسف کی آیات پر جناب انور شیخ صاحب نے درس دیا۔ بعد ازاں "تو ہی نادان چند کلیوں پر قناعت کر گیا” اس عنوان کے تحت اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن (ایس آئی او) ممبئی کے صدر شادان صدیقی نے نوجوانوں کو عملی میدان میں بیدار رکھنے والی تقریر کی۔ جس میں انہوں نے صحابہ کے واقعات کی روشنی میں انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ اس تقریر کےبعد اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن (ایس آئی او) ممبئی کا وژن (Vision 2026) سیف قریشی (سیکریٹری ایس آئی او ممبئی) نے پیش کیا۔

پھر "مولانا جلال الدین انصر عمری صاحب رحمتہ اللہ "(سابق امیر جماعت اسلامی ہند) کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جسے الیاس فلاحی (معاون امیر حلقہ،جماعت اسلامی ہند،مہاراشٹرا) نے پڑھا ئی۔

نماز کی ادائیگی کے بعد الیاس خان فلاحی نے”روشنی کے مینار” اس عنوان کے تحت تقریر میں اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری معظم نائیک نے "وہی جہاں ہے تیرا جس کو تو پیدا کرے” (Setting a long-term Vision) اس عنوان کے کافی اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے ویژن کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھایا۔ اس کے بعد مولانا مودودی رحمتہ اللہ کی کتاب "خطبہ مدراس” کا Book Review ہوا۔
اس کے بعد "جہاں بانی سے ہے دشوار ترکار جہاں بینی ” اس عنوان کے تحت معظم نائیک نے تقریر کی۔ آخر میں تزکیہ کیمپ کا اختتام ایس آئی او ممبئی کے صدر برادر شادان صدیقی کے اختتامی کلمات سے ہوا۔

اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آرگنائزیشن ایس آئی او ممبئی