مسٹر ایشیاء، مسٹر دہلی اور مسٹر شمالی بھارت دیں گے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)کو ایک نئی طاقت

  • بلیک بیلٹ اور باڈی بلڈر سلمان خان کے جڑنے سے الفلاح فاؤنڈیشن کو ملے گی ایک نئی طاقت: ذاکر حسین

اعظم گڑھ: یکم ستمبر (عبد الرحیم شیخ) مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ), میں معروف باڈی بلڈر,بلیک بیلٹ,مسٹر ایشیا،مسٹر دہلی اور مسٹر شمالی بھارت سلمان خان نے شمولیت اختیار کی۔سلمان خان کے جڑنے سے ممبران الفلاح فاؤنڈیشن میں ایک نیا جوش پایا جا رہا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے سلمان خان کو ملک کا مستقبل بتایا اور کہا سلمان خان ملک کے سرمایہ ہیں، وہ ملک کے ایک روشن مستقبل ہیں .ان کے جڑنے سے الفلاح فاؤنڈیشن کو ایک نئی طاقت اور ایک نئی سمت ملے گی.اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ممبر بحریہ کے افسر اکبر خان ، فیصل خان ،یوسف ایڈوکیٹ،آفتاب خان، ڈاکٹر معظم خان،صفدر خان،التمش خان،محمد ناصر،محمد اجمعین وغیرہ نے سلمان خان کے الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن 28 ستمبر کو اپنا تیسرا یوم تاسیس "یوم حسن اخلاق ” کے طور پر منانے جارہا ہے۔ تین سال کی مدت میں الفلاح فاؤنڈیشن نے 400 مریضوں کو مفت خون دے کر ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔تنظیم کی لگاتار مفت خدمات سے عوام فائدہ اٹھا رہی ہے .ضرورت ہے کہ تنظیم کے کاموں کے دیکھتے ہوئے حکومت اور عوام تنظیم کے لئے کچھ مثبت کریں.سینئر سماجی کارکن اسماعیل باٹلی والا نے کہا کہ بانی ذاکر حسین نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ مفت خون عطیہ کے معاملے میں پورے ملک میں ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔