مائرہ سبطین کی یوم پیدائش کی دوسری سالگرہ پر رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا

(حاجی پور 5 ستمبر نمائندہ ) موضع بھیرو پور کے مشہور و معروف سابق استاد جناب شہاب الرحمن صدیقی صاحب کی نواسی مائرہ سبطین بنت محمد سبطین نے 6 ستمبر 2022 ء بروز منگل اپنی عمر کے دو سال مکمل کر لیے۔ محض دو سال کی عمر میں ماشاءاللہ اس معصوم سی بچی کو کئ مسنون دعائیں ، اردو اور انگریزی کے حروف تہجی کے علاوہ چند الفاظ بھی ذہن نشیں ہیں ۔ ماشاءاللہ مائرہ سبطین بہت ہی زیادہ ذہین، اخلاق مند ، خوش مزاج اور چنچل ہے ۔ وہ اپنے گھر کے تمام افراد کی لاڈلی و چہیتی تو ہے ہی ساتھ ساتھ وہ اپنے خوش مزاجی اور چنچل پن کی وجہ کر تمام رشتہ داروں و پڑوسیوں کی بھی چہیتی ہے ۔ آج اس کی دوسری سالگرہ پر نانا نانی ، والدین ، بڑے ابو ، گجو ، اور تمام چچا ، چچی ، ماموں ممانی، خالہ خالو ، پھوپھا ، پھوپھی، بھائ بہن و تمام رشتہ داروں میں خوشی ہے اور تمام لوگوں نے اس کے بہتر صحت ، علم نافع ، دینداری اور بہتر مستقبل کی دعائیں دی ہیں ۔ مائرہ کے نانا جناب شہاب الرحمن صدیقی نے قارئین سے بھی اپنی نواسی کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی درخواست کی ہے ۔ یہ اطلاع مائرہ سبطین کے بڑے ماموں جان قمر اعظم صدیقی بانی و ایڈمن ایس آر میڈیا نے دی ہے ۔