الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی، دربھنگہ میں یوم اساتذہ کا ہوا انعقاد

کمہرولی/دربھنگہ: گزشتہ روز الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی میں ٹیچرس ڈے منایا گیا۔ ادارہ ہذا کے سمینار ہال میں طلبہ اور اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ و طالبات کی طرف سے اساتذہ کی خدمت میں توصیفی سند اور تحائف پیش کئے گئے۔ پرنسپل الہدیٰ اکیڈمی جناب رسول اختر صاحب نے کیک کاٹ کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے روحانی رشتہ پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ پرنسپل موصوف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو سروپلی رادھا کرشنن کی حیات و خدمات کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ساتھ ہی ان میں جوش و امنگ دیکھنے ملا۔ طلبہ و طالبات نے اس موقع پر اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہوکر ان سے دعائیں لیں اور ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں مانگیں۔ اخیر میں پرنسپل جناب رسول اختر صاحب کے تشکرانہ کلمات کے ساتھ ہی یہ تقریب اختتام پذیر ہوا۔