ہردوئی: مدرسہ ابی ابن کعب میں شعبہ حفظ کی افتتاحی تقریب منعقد

  • امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی کے فرزند ارجمند نے کی شرکت

لکھنو: 12 ستمبر
بعد نماز مغرب مدرسہ ابی بن کعب واقع مسجد ابراہیم خرم نگر وکاس نگر لکھنؤ میں شعبۂ حفظ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں میں جمعیۃ علما ہند کے صدر اور امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی کے فرزند ارجمند مولانا سید حبیب اللہ مدنی خصوصی خطاب کیا اپنے خطاب میں انہوں نے اس وقت معاشرے میں پھیلی اخلاق باختہ برائیوں اور ان کے نقصانات پر خاص روشنی ڈالتے ہوئے ان سے اجتناب کی تلقین کی، مولانا نے موبائل فون کے غلط استعمال سے بچنے ، حیا سوز امور ، بد اخلاقی ، عریانیت، فحاشیت اور خلاف سنت کاموں سے احتراز پر بطور خاص زور دیا، مدرسہ فیض العلوم کوتوالی رامپور کے شیخ الحدیث مفتی محمد ساجد نے اپنے خطاب میں قران کریم کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ جو اس سے تعلق رکھے گا اسکا مقام و مرتبہ بلند ہوگا اور جو اس سے دور ہوگا وہ ذلیل و رسوا ہوجائے گا۔
جلسہ کا آغاز قاری سجاد کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں لکھنؤ کے مشہور شاعر خلیل اختر نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ اشعار کا نذرانہ پیش کیا، جلسہ کی صدارت تبلیغی جماعت امیر انجینئر افتخار اللہ خان نے کی اور نظامت کے فرائض مدرسہ ابئ بن کعب کے ناظم اعلی مفتی امتیاز الحق قاسمی سابق استاد دارالعلوم دیوبند نے انجام دئے، مہان خصوصی کی دعا پر جلسہ ختم ہوا۔