سدھارتھ نگر سے تعلق رکھنے والے حافظ عمار کا لاتور میں انتقال

کل بروز پیر بتاریخ 12 ستمبر 2022 مطابق 14 صفرالمظفر 1444 ہجری بوقت صبح 4:20 موضع دیوری (محلہ ٹیڑھیا) ضلع سدھارتھ نگر سے آباٸی تعلق رکھنے والے حافظ عمار ابن محمدشریف صاحب کا مہاراشٹر ضلع لاتور کے قصبہ اوسہ محلہ ہاشمی نگر میں ان کے اپنے گھر پر انتقال ہوگیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف ایک سنجیدہ حلیم الطبع انسان تھے آپ نے چندسالوں پہلے دارالعلوم گوونڈی سے حفظِ قرآن کریم مکمل کیا تھا اس کے بعد عالمیت کے لیے عربی تعلیم حاصل کررہے تھے ان کا داخلہ مدرسہ شاہی مرادآباد میں تھا لیکن وہ تقریبا ایک سال سے لیور کینسر کے مرض میں مبتلاہوگیے تھے ان کا مسلسل ممبٸی میں علاج چلا لیکن وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گیے ، موصوف ابھی اٹھارہ بیس سال کے ہی تھے یقیناً کمسنی میں ان کا انتقال بہت دلدوز اور ان کے ماں باپ پر بہت گراں ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرماۓ اور ان کا حشر علمآ ء کی جماعت میں فرماۓ ان کے والدین اور جملہ اعزا ء واقارب کو صبرجمیل عطافرماۓ ۔آمین

شریک غم: سیدعزیزالرحمٰن