امپا بھیونڈی برانچ کی جانب سے منعقدہ ’’سی۔ایم۔ای۔‘‘ میں ڈاکٹر زبیر شیخ کی شرکت

بھیونڈی: ۱۳؍ ستمبر (ہماری آواز): میڈیکل اسناد کے سلسلے میں آگہی اور اس کے روموزو نکات کی واقفیت کے سلسلے میں آج بروز منگل بتاریخ ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۲؁ء ایک ’’سی۔ایم۔ای۔‘‘ کا انعقاد شہر کے ونجار پٹی ناکہ علاقے میں واقع بارہ دری ہوٹل میں عمل میں آیا۔ امپا کے ڈاکٹروں سے ڈاکٹر زبیر شیخ ّ(جنہوں نے میڈیکل کی ڈگری کے ساتھ ساتھ قانون اور میڈیسن میں ایل ایل بی اور ہیومین رائٹس اور ، سی پی اے میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ہے)نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رضوان خان نے بحسن و خوبی ادا کی۔ امپا بھیونڈی کے صدر ڈاکٹر شکیل شیخ اور خاتون ونگ کی صدر ڈاکٹر عشرت مومن کے علاوہ تقریبا تمام ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر تنظیم کے ممبران کی نمایاں کارکردگی پر انھیں انعام و اکرام سے نوازا گیا ، ساتھ ہی شہر کےمتعدد صحافی حضرات کی بھی پزیرائی کی گئی۔ صدر امپا ڈاکٹر شکیل شیخ نے رسم شکریہ ادا کی ۔ اس موقع کی تصاویر میں ڈاکٹر ابو طالب ، ڈاکٹرسعید انصاری، ڈاکٹر زبیر شیخ ، ڈاکٹر عشرت مومن ، ڈاکٹر رضوان خان اور دیگر نظر آ رہے ہیں۔