ایک اشارے سے بھلا سورج پھرا سکتا ہے کون

نتیجہ فکر:خالد حشمت حشمتی
ے یہ دعویٰ کام یہ کرکے دکھا سکتا ہے کون
ایک اشارے سے بھلا سورج پھرا سکتا ہے کون
دیکھ نہ پائے تجلّی رب کا جب موسیٰ نبی
عرش پر انکے سوا بتلاؤ جا سکتا ہے کون
گر نہیں ہے اختیار سرکار کو اے منکروں
آسماں پہ چاند کو ٹکڑے بنا سکتا ہے کون
اپنے آقا کی محبّت میں وہ صدیق وعمر
مثل عثمان و علی سب کچھ لٹا سکتا ہے کون
مصطفیٰ کی بات چھوڑو نجدیوں سنو غوث کی
ایک ٹھوکر سے بتا مردے جلا سکتا ہے کون
بو ہریرہ کہتے ہیں شاہ مدینہ کے سِوا
ایک ہی پیالے میں ستّر کو پلا سکتا ہے کون
خالد حشمت وہیں ہیں مالک کون و مکاں
چھوڑ کر انکو بھلا جنّت میں جا سکتا ہے کون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے