سیاست میں شمولیت وقت کی اھم ضرورت۔ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

ممبئی: 29 ستمبر
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی ممبئی ٹیم کی جانب سے دانشوروں اور مفکرین کے لیے اسلام جمخانہ، مرین لائن میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر جناب قاسم رسول الیاس نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاست اخلاقی گراوٹ کا شکار ھے اس لیے ذہین اور صاف ستھرے لوگ سیاست سے دور چلے گئے۔ نتیجتاً سیاست میں مجرموں کی کثیر تعداد پہنچ گئی۔ اسی لیے انھوں نے صاف ستھرے لوگ کو سیاست میں شامل ہو نے کی دعوت دی اور اسے وقت کی ایک اھم ضرورت بتایا۔انھوں نے سماج میں دانشوروں کی اھمیت کو واضح کرتے ھوئے بتایا کہ کس طرح ماضی کی حکومتوں نے دانشوروں کے دباؤ میں آکر کتنے ھی عوامی فلاحی اسکیمیں بنا ڈالیں۔
علاقائي پارٹیوں کی منافقت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ ساری پارٹیاں مسلمانوں کو صرف ایک ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتی ھیں۔ مسلمانوں کے ووٹوں سے الیکشن جیت کر مسلمانوں کوان کے حال پر چھوڑ دیتں ھیں۔ ان پارٹیوں کو مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ھوتی۔
صدر مہاراشٹر جناب عاقب شیخ نے پارٹی کا مختصراً تعارف پیش کر کے پارٹی کی کامیابیوں کا ذکر کیا جو اس نے کرناٹک اور کیرالا میں حاصل کیا ہے۔ وہیں ممبئی کے صدر جناب ابراہیم شریف نے اقلیتوں اور کمزوروں کے خلاف ھورھے سازشوں پر گھری تشویش کا اظہارکیا اور اس کے سدباب کیلئے ضروری کوششوں پر زور دیا۔ انھوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے پرامن زندگی کےخواھشمند ھیں تو وہ انکی نادانی ھے۔ سیاست کا ایک غلط فیصلہ ان کے مستقبل کوکبھی بھی تاریکی کے سمندر میں غرق کر سکتا ہے۔اخر میں ابراہیم شریف صاحب نے دلیتوں، پچھڑوں، کمزوروں اور اقلیتوں کے حقوق کی حصولیابی کےلئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کو مظبوط بنانے کی اپیل کی۔ پروگرام کا اختتام نائب صدر جناب عرفان خان کے اظہار تشکر کے ساتھ انجام پایا۔
پروگرام کو کامیابی سے ھم کنارہ کرنے کےلیے جاوید اصلاحی، طارق شیخ اور عرفان مومن نے اپنی خدمات پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے