جمعیت علماء تحصیل مہولی و مصرکھ کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کے پانچ روزہ جلسے اختتام پذیر

پہانی/ہردوئی (اسماعیل ندوی)
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلا جلسہ حکیم جمیل کی صدارت ‌اور حکیم ظہیر احمد کی زیر سرپرستی موضع سہوا پور میں منعقد ہوا۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیس احمد ندوی نے کہا کہ اللہ نے آخری نبی مبعوث فرماکر ہم پر احسان فرمایا ہے جناب مفتی محمد وسیم ندوی صدر جمعیت علماء سیتاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے پیارے اور آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کو امت محمدیہ کے لئے ایک انمول تحفہ بنایا ہے جنکی شریعت کی پاسداری اور اتباع ہم پر لازم ہے اور یہ ایمان کا اہم جزء بھی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ اور قدوہ ہیں ، آپ کا ہر ہر عمل ہم سب کے لئے ایک نمونہ اور آئیڈیل ہے
مولانا حسام الدین نائب صدر جمعیت علماء سیتاپور نے کہا کہ اللہ کا بے حد احسان ہے کہ اس نے ہم کو ایک بہترین نبی عطا فرما یا
مولانا محمد زبیر ندوی جنرل سکریٹری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے
کنوینر حکیم مشیر احمد مظاہری نے تمام مہمانوں کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے
اسی طرح دوسرا جلسہ بدناپور کی مسجد میں منعقد ہوا ،تیسرا جلسہ سرزمین براہمو کلاں کی جامع مسجد میں منعقد ہوا اسی طرح چوتھا جلسہ سرزمین پساواں کی مسجد میں منعقد ہوا اور پانچواں وآخری جلسہ سرزمین سیج خورد کی جامع مسجد میں منعقد ہوا مولانا حسام الدین کی دعاپر جلسہ کا اختتام ہوا ان جلسوں میں مولانا عزیز وارث ندوی صدر ،حافظ عتیق خزانچی،جلیل احمد قاسمی نائب صدر تحصیل مہولی و مصرکھ، عبد المطلب ندوی ،رفیع الدین ندوی، مولانا اسلام الدین مظاہری ،قاری محمد سالم فرقانی ،خالد قاسمی، مولانا صغیر مظاہری ،مولانا نور الدین قاسمی، عارف ندوی ، فضیل ندوی، عمران قاسمی، حاجی مشرف ،حاجی شرافت، منشی ظہیر الدین، حافظ سمیع اللہ ، مولانا عبد الحکیم ،خالد ماتھن ، غیور خاں، فوجی پساواں ، مولانا شاہد قاسمی ،مسعود الحسن ،انصار خاں، حافظ طالب وغیرہم کے علاوہ قرب و جوار کے دیگر علماء و حفاظ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے