عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا جلوس محمدی، مرحبا صل علیٰ کی صداوں سے گونجا بلگرام

بلگرام/ہردوئی(حافظ طریق احمد)
طریق احمد
قصبہ میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر قدیمی روایت کے مطابق جلوس محمدی نکالا گیا جلوس کا اعاز محلہ میدان پورہ واقع خانقاہ صغرویہ سے سید اویس مصطفے واسطی کی قیادت میں نکلنے والے جلوس محمدی میں انسانیت نوازی اپسی بھائ چارہ محبت واخوت اور پیام امن کا پیغام دیا گیا واضح ہوکہ محسن انسانیت رحمت اللعالمین خاتم النبین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے نام پر نکالا جاتا ہے جن کی رفعتوں و بلنیوں کو کوئی چھو بھی نہیں سکتا وہ سراپا رحمت اور انسانیت کی بھلائی کے لے پیدا کے گے اس موقع پر بارگاہ رسالت ماب میں درودوسلام کا نزانہ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کی خصوصی دعائیں کی گئیں جلوس میں شامل عقیدت مندوں نے مرحبا صل علی کی صدائیں بلند کیں جلوس کی سیکورٹی کیلے سی او ایس کے سنگھ کے علاوہ بڑی تعدات میں پولیس و پی اے سی کے خصوصی دستے تعنات کے گے قصبہ کے مختلف راستوں کو جلوس کے مد نظر بند کیا گیا جس سے جام کا ماحول بھی بن گیا اس کے علاوہ کئی مواضعات میں بھی جشن عید میلادالنبی مناے جاے کی خبریں موصول ہوئیں جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ بھی لگاے گے جلوس کا جوش وجزبہ دیکھنے لائق تھا اس موقع پر سید حسین میاں بادشاہ حسین واسطی ساجد حسین سجاد حسین ایڈووکیٹ محمد مبین خان راشد انصاری وغیرہ بطور خاص موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے