محمدﷺ کی سیرت و کردار ہی سے سے انصاف کے قیام اور مجبوروں و مظلوموں کی دادرسی ممکن ہے: نوشاد عثمان

  • عید میلاالنبی کے موقع پر جماعت اسلامی ہند وكرولی پارک سائٹ نے کیا "تعارف سیرتِ سرورِ عالم” موضوع پر بین المذاھب سیمینار
  • مختلف ماہرینِ مذہب نے اظہارِ خیال کیا، کہا کہ تمام انسانیت کے لیے محمدﷺ کی سیرت مشعلِ راہ ہے

7 اکتوبر: وکرولی
جماعت اسلامی ہند وکرولی ممبئی کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع سے ایک بین المذاھب سیمینار کا انعقاد کیا۔اس سیمینار کا خصوصی مقصد "سیرتِ سرورِ عالم کا تعارف” تھا تاکہ تمام لوگوں تک رسول اکرم کی سیرت کا پیغام عام انسانوں تک پہنچایا جاسکے ۔ سیمینار کا کلیدی خطبہ نوشاد عثمان خان (مذہبی اسکالر) نے پیش کیا جس میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ، انصاف کے قیام کے تحت جد وجہد، قول و عمل میں یکسانیت ، ظُلم کے خاتمے کے لیے سرگرمیاں ، مظلوموں اور مجبوروں کو حقوق دلانے کی کوشش جیسے اہم ترین امور کو ابھارا۔تمام ہی شرکا نے بڑی دلجمعی سے باتوں کو سماعت کیا، سوال جواب کا بھی سیشن ہوا جس کے تشفی بخش جواب دیے گئے۔ 50 سے زائد وطنی بھائی بہنوں نے شرکت کی۔ شرکا میں خصوصی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
ساتھ ہی ساتھ پیغامِ سیرت النبی پہنچانے کے لیے قریب میں موجود فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی گئی۔ باھمی تعلقات کی ہمواری ، امن وامان کی بحالی کے کیا اقدامات ہوں اور اسلام کے غلط فہمیوں کے ازالے پر بات ہوئی۔ اس گیٹ ٹوگیدر کو لوگوں نے بہت سراہا اور مستقبل میں بھی آنے اور ملاقات کرنے کی بات کی۔ اس دوران 27 فائر بریگیڈ کے اہلکار،6 پولیس،35 وطنی ساتھیوں سے باہمی گفتگو کا موقع ملا، تمام لوگوں نے بہت خیر مقدم کیا اور اِس قسم کی ملاقاتیں بار بار کرنے پر توجہ دلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے