حسان الہند ایوارڈ یافتہ شاعر قاری فردوس کوثر کے نام ایک اور ایوارڈ

جامتاڑا/جھارکھنڈ

صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع جامتاڑا کے ایک گاؤں ۔۔بنام الگچواں ۔۔ سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر جناب قاری فردوس کوثر صاحب کو ایک بار پھر شاعری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ، یہ ایوارڈ ان کو اترپردیش کے بارہ بنکی کے ایک مشاعرہ میں نوازا گیا جہاں کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے اور علماء و شعراء کی ایک لمبی فہرست تھی ،
اس اعزاز کو لیکر ان کے چاہنے والوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں ان کے گاؤں اور ضلع بلکہ پورے صوبے میں خوشی کا ماحول ہے ،
اس شاعری اعزاز پر ان کو دل کے نہا خانوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ،
واضح ہو کہ اس پہلے 2018 میں ان کو اردو ادب کے مرکز لکھنؤ میں حسان الہند ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے اور اب یہ ان کے نام دوسرا ایوارڈ ہے۔

ایک بار پھر مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے