اِس حکمت والی کتاب کو جس نقطہ نظر سے بھی دیکھا جائے یہ اپنی عظمت و شرف میں بے مثال ہے: شیخ انور

  • جماعت اسلامی ہند ممبئی کے تمام ہی مقامات پر "رجوع الی القرآن” کا آج سے کامیاب افتتاح
  • کچھ مقامات پر خطباتِ جمعہ سے تو بعض مقامات پر مطالعہ قرآن سے ہوا مہم کا آغاز

قرآنِ مجید کی عظمت اور اہمیت کے بارے میں ہم علم حاصل کرتے رہتے ہیں، لیکن ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ اُسے سینوں میں اتارا جائے، اُس کی تذکیر کے جگہ جگہ سیشن کیے جائیں لہٰذا جماعت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر ایک خصوصی عنوان کے تحت "رجوع الیِ القرآن 14 تا 23 اکتوبر” مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ممبئی شہر کے بیشتر علاقوں میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ساکی ناکہ میں جمعہ کے خطاب سے مہم کا آغاز ہوا۔ دیوبند کے نوجواں عالم دین کے خطاب سے باغ محمدی مسجد ساکی ناکہ اسلفا میں رجوع الی القرآن پر خطبہ جمعہ ہوا جسے کم وبیش پانچ سو مصلیان نے سنا ،موصوف نے عوام کو بھی قرآن سے استفادے اور عمل کی ترغیب دی ۔ قلابہ کی بھی ایک مسجد میں خطبہ جمعہ بعنوان "رجوع الی القرآن” منعقد کیا گیا۔ نالا سوپا را بلال پاڑا مسجد میں بھی خطبہ جمعہ سے مہم کہ آغاز ہوا۔
سانتا کروز میں اس مہم کا افتتاحی پروگرام جناب عابد اطہر صاحب کے خطاب عام کی شکل میں آج جمعہ عشاء کی نماز کے بعد جوہو قبرستان مسجد میں منعقد ہوا اور سید زاہد حسن صاحب کی رہنمائی میں مہم کے تعارف اور آج کے خصوصی پروگرام کے سلسلے ملاقات کی گئی۔
رجوع الالقرآن مہم کا افتتاحی پروگرام جماعت اسلامی ہند مالونی یونٹ کی جانب سے اسلامک سینٹر مالونی مہاڈا میں منعقد ہوا جس میں
کل 28 وابستگان جماعت نے شرکت کی۔ شیخ نظیر نے درس قرآن پیش کیا اور قرآن سے ہمارا کیا تعلق ہے اس کی وضاحت کی۔ پھر مولانا رضوان ندوی نے تفصیل سے قرآن کی اہمیت اور قرآن کا مطالبہ ہم سے کیا ہے اس پر رہنمائی کی. شیخ الیاس مہم کنوینر نے مہم کی مقامی منصوبہ بندی کی تفصیلات پیش کی۔
آخر میں امیر مقامی مالونی شیخ انور نے اختتامی کلمات میں رفقاء سے اس مہم قرآن سے اپنے ذاتی تعلق کو بڑھانے , اپنے خاندان میں قرآنی ماحول پروان چڑھانے اور مسلم معاشرے میں دامے درمے سخنے سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کی ۔ اسی طرح اور بھی مقامات میرا روڈ، محمد علی روڈ،گوونڈی، کُرلا، ملّت نگر ، نوی ممبئی نے بھی مہم کا افتتاح کر لیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے