قرآن حکیم سے رجوع کرنا ہی دنیا و آخرت کی فلاح کا ضامن ہے: عبد الحسیب بھاٹکر

جماعت اسلامی ہند ممبئی کے مختلف علاقوں میں منائی جا رہی ہے "رُجوع الی القرآن” مہم

ممبئی: 15 اکتوبر
جماعت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر مہم "رُجوع الی القرآن” 14 تا 23 اکتوبر کے درمیان اہتمام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ممبئی کے بھی کم و بیش تمام ہی مقام اس مہم کی مختلف سرگرمیوں کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہیں۔
جماعت اسلامی ہند وکرولی پارک سائٹ کی جانب سے "رُجوع الی القرآن” مہم کے تحت خطاب عام رکھا گیا جس میں عبد الحسیب بھاٹکر (ناظمِ شہر ،جماعت اسلامی ہند ممبئی) نے قرآنِ کریم کی عظمت اور اس سے استفادے کی عملی صورتوں پر بات کی۔تمام نے بڑی دلجمعی سے گفتگو سماعت کی اور سامعین کے اشکالات کے تشفی بخش جوابات بھی دیے گئے ۔ 115 لوگوں نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی ہند مالونی کی جانب سے”علماء مالونی کی نشست”
بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء رجوع الی القران مہم کے تحت مالونی میں علماءکرام کی ایک باوقار نشست اسلامک ویلفیئر سینٹر مہاڈا میں منعقد کی گئی۔ مفتی فیصل صاحب کی تذکیر بالقرآن سے نشست کا آغاز ہوا۔جماعت اسلامی ہند مالونی کے امیر شیخ انور نے نشست اور مہم کے اغراض ومقاصد علماء کے سامنے رکھے اور عوام کو قرآن سے کیسے جوڑیں اس موضوع پر باہمی تبادلہ خیال کروایا۔کل ۲۲ علماء کرام نے شرکت کی, اسں گفتگو میں مسلسل بیداری کے عوامی پروگرامس لینے , علاقوں میں مکتب کے انتظام , فہم قرآن کے سلسلے میں دروس قرآن کی مجلسیں اور تعلیم بالغان کا باقائدہ نظم قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس نشست کی صدارت مفتی انعام اللہ مظاہری صاحب نے کی اور اپنے اختتامی کلمات میں رجوع الی القرآن کے تمام زاویوں بالخصوص قرآن فہمی پر غور کرنے کے سلسلے میں شرکاء مجلس سے گزارش کی۔مولانا امتیاز قاسمی صاحب کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض سید حبیب سر نے انجام دیے۔
مقام سانتا کروز کی جانب سے 40 افراد تک انفرادی ملاقاتیں اور کتابچوں کی تقسیم کی گئی۔25 گھروں میں قرآن سے تعلق کی دعوت اور کتابچے تقسیم کیے گئے۔
گوونڈی مقام نے تفہیمی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں کاشف شیخ نے درسِ قرآن ،عبید الرحمٰن نے مہم کہ تعارف اور انذر ساکھرکر نے مہم میں کیے جانے والے کاموں کی وضاحت کی۔ کارنر میٹنگ لے کر عوام الناس کے سامنے "رُجوع الی القرآن” کے پیغام کو سمجھایا گیا ۔
ملت نگر مقام کی جانب سے بتاریخ 14 اکتوبر بروز جمعہ 3.30بجےمہم رجوع الیٰ القرآن کے ضمن میں حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ملت نگر نے افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مہم کی غرض وغایت سے لوگوں کو متعارف کروایا گیا ۔ سورہ الرحمن کی 4 آیتوں کا مطالعہ پیش کیا گیا جس کو سبھی شرکاء نے کافی دلچسپی سے حصہ لیا۔ ساتھ ساتھ جوگیشوری کی جانب سے گشت کیا گیا اور کتابچے اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ مساجد کے ائمہ سے ملاقات کرکے وہاں درسِ قرآن کیے جانے پر بات ہوئی۔
مقام مدن پورہ نے قرآن میں تدبّر و تفکر کیسے پیدا ہو، اس پر سیر حاصل باہمي مطالعہ کیا جس میں 35 خواتین نے شرکت کی ۔
میرا روڈ مقام کی جانب سے بروز سنیچر بعد نمازِ عصر علماء و دانشوران کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا، تمام ہی دانشوران اور علماء نے اس مہم کے مقاصد اور پیغام کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے فعال رہتے ہوئے شمولیت کی یقین دہانی کروائی ۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے