جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مہم "رجوع الی القرآن” کا آج شہر میں افتتاحی اجلاس

ناگ پور
آج کل ہند سطح پر منائی جانے والی مرکزی مہم "رجوع الی القرآن”14اکتوبر تا 23 اکتوبر ہدایت سنٹر میں منعقدہ افتتاحی اجلاس سے ہوا۔یہ مہم ملت اسلامیہ میں قرآن کی صحت کے ساتھ تلاوت،تفکر وتدبر،تعلق باالقرآن کی بیداری پیدا کرنے کیلئے منائی جارہی ہے
‘قرآن سے رشتہ جوڑیں ‘عنوان کے تحت خطاب کرتے ہوے عظمت اللہ خان نے کہا کہ۔ہمارا رشتہ قرآن سے مضبوط ہو،گہرا ہو،عمل میں آسانی ہوگی اور ہمارے لیے دنیا اور آخر ت میں کامیابی کا ذریعہ ہوگا۔تلاوت و تدبر کے عنوان سے خطاب کرتے ہوے مولانا مفتی سید امین الحسینی ندوی نے جامع تقریر کی کہا کی قرآن صحت اورتجویدکےساتھ پڑھنا چاہیئے ورنہ معنی اور مطلب میں فرق واقع ہوگا آپ نے کئی آیتوں کی مثال پیش کی۔اپنی تقریر جاری رکھتے ہوے آپ نے کہا کہ تدبر کے معنی مطلب اور تفکر تک رسائی کرنا ہے۔قرآن میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ یہ لوگ قرآن میں کیوں غور وفکر نہیں کرتے کیا انکے دلوں پر تالے پڑے ہوے ہیں ۔عمل باالقرآن کے عنوان پر تقریر کرتے ہوے کلیم عابد نے کہا کہ قرآن کے احکام اور ہدایات اس وقت تک حقیقی معنوں میں سمجھ آہی نہیں سکتے جب تک عملا اسکو برت کر اسکی دعوت کو لیکر نہ اٹھیں۔سید تنویر ہاشمی امیر مقامی نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ ملت آج فکر ی انتشار کا شکار ہے۔قرآن نہ صرف کتاب ثواب ہے بلکہ کتاب ہدایت ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اسکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنواریں۔مواحدمبشر کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔محمد مظہر الدین کنوینر مہم نے مہم کے امراض و مقاصد بیان کئے۔عبدالوحید نے نظام کے فرائض انجام دئے۔وابستگان مرد وخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے