الفلاح ا‌نگلش کونوینٹ میں سرپرستوں کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

الریان ماینریٹی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارہ الفلاح انگلش کانوینٹ اور اسکول آف جینیس اینڈ جونیئر کالج موتلا میں داخل تمام طلبا و طالبات کے سرپرستوں اور اساتذہ اکرام کی میٹنگ کا انعقاد سوسائٹی کے الفا ہال میں کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ کی صدارت محترم حسین قریشی صدر الریان سوسائٹی نے کی۔ پروگرام کی ابتداء قران تاک کی تلاوت سےکی گئی۔ تلاوت جماعت پنجم کی طالبہ منتشا نور سعید قریشی پیش کی۔ اس کے بعد تمام سرپرتوں کی گل پیشی کی گئی۔ اس میٹنگ میں سرپرست و اساتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیمی ترقی کے بارے میں کھلے دل سے گفتگو کی گئی۔ میٹنگ کی غرض و غایت کی تفصیلی معلومات عرفان سر نے بیان کی۔ والدین نے اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اکرام اور انتظامیہ کی کوششیوں کو سراہا۔ اور یہ امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی بچوں کی مکمل ترقی کے نئے نئے منصوبے تیار کرکے اس کی مؤثر عمل آوری کرے گا۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ نکہت انجم نے اسکول میں جاری وساری تعلیمی سرگرمیوں اور درس و تدریس کے متعلق تفصیلی معلومات پیش کی۔ اسی کے ساتھ طلباء و طالبات کے برتاؤ اور اسکولی پروگراموں میں حصہ لینے پر کے متعلق بتایا گیا۔ اس کے بعد کونونینٹ کی صدر مدرسہ محترمہ ویشالی انگڑے میڈم نے بچوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے، ان کے ٹفن میں دیا جانے والا کھانا، گھر کام ، اور رہن سہن کس طرح ہو۔ اس طرف سرپرستوں کی توجہ مبذول کرائی۔ پروگرام میں موجود رضوان جمعدار، شیخ عطیق،شفیق جمعدار،مولوی صدام ، زبیر کچی اور سعید قریشی نے اپنے اپنے تجربات ، بچوں کی ترقی اور اسکول میں دی جانے والے سہولیات کے بارے اظہارِ خیال کرتے ہوئے۔ اطمینان کا اظہار کیا۔ اور ساتھ ہی دیگر حضرات تک یہ باتیں پہنچانے کا ارادہ کیا۔ اس کے بعد صدارتی خطاب کرٹے ہوئے حسین قریشی نے بچوں کی ترقی میں تین سی فارمولہ پیش کیا۔ نیز سرپرستوں اور والدین کو بچوں سے کس طرح برتاؤ کرنا ہے۔ اسے مثالوں سے پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ” ہم بچے کو جو بنانا چاہتے ہیں یا بچہ جس عہدے پر جانا چاہتا ہے۔ اسے بچپن ہی سے اسی طرح مخاطب کرے اسی وہی عزت دیں۔ تاکہ اس کے ذہن میں وہ عہدہ حاصل قرنے کی تمنا پیدا ہوتی رہے۔” پروگرام کی نظامت شیخ رضوان جمعدار نے تو اظہارِ تشکر عرفان سر نے کیا۔پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے اسکول کی معلمات زرینہ بی ،ساجدہ پروین،شاہین پروین،نوشین پروین، نکہت انجم، اعجاز احمد اور ویشالی انگڑے کی محبت و رہنمائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے