ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس،ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلزاوراولڈبواٸے علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسیشن دربھنگہ کے اشتراک سے ایک عظیم خون عطیہ کیمپ کاانعقادکیاگیا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سمستی پورمیونسلپٹی کے ڈپٹی کمشنرجناب شاہدرضاخاں صاحب نے شرکت کی۔مہمان اعزازی کے طورپرسابق اے ڈی ایم نیازاحمدصاحب،پروفیسرشاکرخلیق صاحب،ڈاکٹرامتیاز نعمانی صاحب، پروفیسر ابصارصاحب،مفتی آفتاب غازی،اومیش جی،شکلاجی،نازیہ حسن وغیرہ کی شرکت ہوٸی،تمام مہمانان اورشرکا ٕ نے ڈاکٹرتسکین اعظمی کی محنت کوسراہااوردعاٶں سے نوازا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوٸے مفتی آفتاب غازی نے کہاکہ ہمارے رسول نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے اورجوانسانیت کی خدمت کرتاہے اس پرخدامہربان ہوتاہے،رسول اللہ نے صحت کے لٸے خودبھی حجامہ کے ذریعہ بدن سے خون نکلوایاہے اورامت کوبھی اس کی تعلیم دی ہے،اورآج اگرہمارے بدن سے نکلنے والاخون کسی بھاٸی کوکام آجاٸے یہ ہماری طرف سے بڑی خدمت ہوگی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جناب شاہدرضاصاحب نے رسول اللہ کی نسبت سے خون عطیہ کیمپ کے انعقادپرڈاکٹرتسکین صاحب اوراےایم ڈی کے اراکین کوڈھیرساری مبارک بادپیش کی اوررسول اللہ کی خدمت انسانیت اورخون عطیہ کیمپ کی ضرورت پربڑے اچھے اندازمیں روشنی ڈالی،ڈاکٹرشکلانے خون لینے اوردینے میں احتیاط پراوربے اصولی سے بچنے پرزوردیا،تقریباساٹھ مرتبہ خون ڈونیٹ کرنے والے جناب اومیش جی نے بتایاکہ میں ہمیشہ صحت مندرہتاہوں اورکبھی کسی دواٸی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔سابق اے ڈی ایم نیازاحمدصاحب نے کہاکہ ڈاکٹرتسکین اپنے اوقات کوجس طرح سماجی کاموں میں مصروف رکھتے ہیں اوردوسرے لوگوں کوبھی اس میں شامل کرتے ہیں اس کے لٸے ان کوڈھیرساری مبارک باد۔کیمپ میں شریک تمام مہمانوں کوگلدستوں اورمومنٹوپیش کیاگیاکیمپ میں پوری دلجمعی کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں اے ایم ڈی کے ممبرڈاکٹرابونافع صاحب،پرنس پرویز،محمدامتیاز،شمیم صاحب وغیرہ پیش پیش رہے۔پچاس کے قریب لوگوں نے خون کاعطیہ پیش کیا۔رسول اللہ کی نسبت سے لگاٸے گٸے کیمپ میں خون کاپہلاعطیہ ناٸب رسول قاری نسیم صاحب مظاہری نے اورآخری عطیہ مفتی آفتاب غازی قاسمی نے دیا،درمیان میں قاری ولی اللہ منسرا بھی خون دینے والوں میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے