پلٹو قرآن کی طرف اور اسے مضبوط تھام لو۔۔۔حسن کمال ندوی

جماعت اسلامی ہند، نئی ممبئی میں رجوع الی القرآن مہم کے لانچنگ پروگرام میں مورخہ 16 اکتوبر بروز اتوار جناب حسن کمال ندوی صاحب نے فرمایا کہ ملت اپنے مسائل کے حل اور اخروی فلاح ونجانت کے لیے قرآن مجید کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور تفرقہ میں نہ پڑہیں۔قرآن کی دعوت اور اسی کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ملت کا اتحاد بھی اسی کی بنیاد پر ممکن ہے۔ مولانا جمال احمد ندوی صاحب نے اپنے بلیغ خطبےمیں اعجاز قرآن، محاسن قرآن، دعوت قرآن، رجوع الی القرآن تدبرالقرآن، تذکیر بالقرآن کے سلسلے میں علمی خطاب فرمایا۔ آپ نے فرمایا کہ توحید سے اتحاد پیدا ہوتا ہے اور شرک سے انتشار۔حافظ عمران ہاشمی صاحب نے نئ ممبئی میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے منائی جارہی اس مہم جو 14 تا 23 اکتوبر ہے اس میں بھر پور منصوبہ بندی، انفرادی ملاقاتیں، خطبات جمعہ اورمہم کا تعارفی لٹریچر کو ملت تک پہنچانے اور تمام مسالک کے افراد سے مل جل کر اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل فرمائی ۔آپ نے جماعت اسلامی ہند کے کیڈر کو اپنے گھروں میں قرآن سے رابطے کے لیے پورے خاندان کی تربیت برائے تجوید، مخرج، اور صحت کے ساتھ تلارت، درس قران اور مطالعہ قرآن کے انعقاد کی طرف متوجہ فرمایا ۔محترمہ شہناز باجی صاحبہ نے قرآن کو احایث سے سمجھتے اور عمل بالْقرآن کے لیے صاحبہ کی زندگی کے عملی نمونے پیش فرمائے۔عبدالعظیم رحمانی صاحب نے "قرآن کا راستہ” اس عنوان سے خرم جاہ مراد صاحب کی معروف کتاب پر حاصل مطالعہ کے ذریعے قرآن سے رجوع ہونے کے لیے کم مدتی کورس، نصاب اور ورڈ ٹوورڈ کلاسیزکے نظام العسراء پرگفتگو کی۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، نوراللہ خان صاحب نئی ممبئی نے اپنے خطاب میں کیڈر کو فعالیت سے کام کرتے رہنے اور تمام مسلمانوں کو اس مہم میں شامل کرنے اور ساتھ لینےکی تاکید فرمائی۔
عبدالعظیم رحمانی، ملکاپوری
9224599910

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے