جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد میں امتحان ششماہی کی تکمیل پر طلبہ کی اصلاحی نشست منعقد

  • مفتی ظفر احمد قاسمی نے طلبہ کو دیں ہدایات

فرخ آباد (یاسر قاسمی)
فرخ آباد کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد میں امتحان ششماہی کی تکمیل کے موقع پر طلبہ کی ایک اصلاحی نشست منعقد ہوئی ۔
منعقدہ نشست میں جامعہ کے ناظم مفتی ظفر احمد قاسمی نے اپنے اصلاحی خطاب میں کہا طلباء کو دوران تعلیم اساتذہ سے ربط وضبط رکھنا چاہیے تاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ہوسکے آج ہمارے سامنے یہ بڑا مسٔلہ ہے کے بڑی تعداد میں دینی درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اہل علم سے ربط وتعلق نہیں رکھتے اور موجودہ صورتِ حال میں مختلف گمراہ کن افکار و خیالات کی ترویج کرنے والے طبقہ کی سازشوں کا شکار ہو کر حقیقی دین اسلام سے دور ہوجاتے ہیں اس وقت صحیح اسلامی فکر وعقیدہ سے منحرف کرنے والے عناصر مختلف بظاہر خوبصورت عناوین کے ذریعے ہمارے نوجوان بچوں بچیوں کو راہ مستقیم سے ہٹانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ان حالات میں یہ ضروری ہے کے قوم وملت کے اس سرمایہ کی حفاظت کے لئے ہم میدان میں کام کریں آپ آج تعطیل میں اپنے گھروں کو جارہے ہیں وہاں نماز باجماعت کا اہتمام فرمائیں اور ایسے مشاغل سے بالکل اجتناب فرمائیں جو آپ کے لئے شایانِ شان نہیں ہے اپنے والدین اور أہل قرابت سے حسب مراتب اکرام واحترام کا معاملہ فرمائیں تاکہ علمی ترقیات کے ساتھ ساتھ عملی درجات بھی بلند ہوں اس وقت دینی خدمات کی انجام دہی کے لئے افراد کی سخت ضرورت ہے اور مختلف شعبہ ہائے حیات میں اسلامی فکر کی آبیاری کرنے باکردار بااخلاق لوگوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے آپ طلباء اگر عزم و استقلال سے علم حاصل کریں اور اخلاص نیت کی دولت بھی ہمرکاب ہو تو یقیناً اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے دینی خدمات کو عام فرمائے گا اس کے بعد مفتی ظفر احمد قاسمی ناظم جامعہ ابوبکر صدیق شمس آباد وجنرل سکریٹری جمعیتہ علماء وسطی اتر پردیش کی دعا پر نشست ختم ہوئی اس دوران مولانا محمد عقیل قاسمی صاحب مدرس جامعہ ابوبکر صدیق ،مفتی محمد مکرم قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ ،مفتی محمد ناظم قاسمی مدرس جامعہ ،قاری اسعد اقبال مدرس جامعہ ،حافظ نجمی مدرس جامعہ ، حافظ عبد الخالق صاحب ،نائب صدر جمعیتہ علماءضلع فرخ آباد ،قاری وحید الزماں صاحب سکریٹری جمعیتہ علماءضلع فرخ آباد وغیرہ موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے