- جماعت اسلامی ہند کُرلا کی جانب سے اور ایم ایس ایس کے اشتراک سے ڈاکٹرز کے درمیان لی گئی نشست بعنوان “رُجوع الی القرآن”
21 اکتوبر : ناز ہوٹل کُرلا
جماعت اسلامی ہند ملک گیر سطح پر مہم “رُجوع الی القرآن” 14 تا 23 اکتوبر کے درمیان اہتمام کر رہی ہے۔ اس ضمن میں انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ممبئی کے تمام ہی مقامات اس مہم کی مختلف سرگرمیوں کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کُرلا کی جانب سے اور ایم ایس ایس کے اشتراک سے ڈاکٹرز کے درمیان ایک خصوصی نشست بعنوان “رُجوع الی القرآن” بمقام ناز ہوٹل جری مری میں لی گئی۔ عبد الحسیب بھاٹکر (ناظمِ شہر ،جماعت اسلامی ہند ممبئی) نے قرآنِ کریم کی عظمت اور اس سے استفادے کی عملی صورتوں پر بات کی، پروفیشنلز اپنے طور پر قرآن سے استفادہ اور اس کی دعوت کے تحت کن کاموں کو انجام دے سکتے ہیں اُسکے متعلق بھی رہنمائی کی۔ اس گفتگو کے بعد ڈاکٹر ناہید داوے نے کووڈ کے بعد کے نفسیاتی علامات پر گفتگو کی اور اس حوالے سے قرآن سے جڑنا اور چمٹنا ہی وقت کی اہم ترین ضرورت بتایا ۔تمام ہی نے بڑی دلجمعی سے گفتگو سماعت کی ایک پرفضا ماحول میں ڈسکشن بھی ہوا اور سامعین کے اشکالات کے تشفی بخش جوابات بھی دیے گئے ۔ کُل 62 ڈاکٹرز نے اس اہم نشست میں شرکت کی۔ تمام ہی ڈاکٹرز نے اس مہم کے مقاصد اور پیغام کو خوب سراہا اور اپنی جانب سے فعال رہتے ہوئے شمولیت کی یقین دہانی کروائی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کتاب اللہ سے استفادہ کرنا پر توجہ دینے کا تہیہ کیا۔
جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر