قرآن میری زندگی میں

قرآن کے لفظی معنی ہیں "پڑھا ہوا "اور یے ہدایت کی کتاب ہے جس میں کوئی شک نہی-بس جو اس پر ایمان لے آے, اسکو غور و فکر سے پڑھے اور اس پر عمل کرے تو بیشک اللّہ سے بہتر بدلہ پا لے گا-
قرآن کو بنا سمجھے بنا غور و فکر پڑھنے سے زندگی مے کوئی بدلاو نہیں ہوتا لیکن جب دل میں جذبہ ہو اور سہی لگن ہو تو اللّہ ھمیں سیدھے راستے کی ہدایت پرلا پہچاتا ہے وہ اسباب بھی بنا دیتا ہے اور آسانیاں بھی پیدا کر دیتاہے- الحمداللّہ
قرآن کو رٹ کر پڑھنے سے بہتر ہے کے اسکو سمجھ کر پڑھا جائے تب ہی ہمیں سمجھ آتا ہے کےہمارے پاس کتنی نایاب کتاب ہے جو ہمیں سکھا رہی ہے۔

  • اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نا ٹھہرایا جائے
  • صرف ایک اللّہ کی عبادت کی جائے-
  • نماز قائم کرنا
  • والدین یتیموں مسکینوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا
  • اچھی بات کرنا
  • زکوۃ دینا
  • کسی کو گھر سے نا نکالنا
  • سود شراب حرام ہے اور بھی بہت سے علم کے خزانے قرآن میں موجود ہیں۔

اللہ سبحانہ و تعالی قرآن میں سورہ قمر 17 میں فرماتا ہے "ہم نے قرآن کو ہدایت کے لئے آسان کردیا ہے تو ہے کوئی جو ہدایت پا لے ” الحمد للہ
اور میری زندگی کا کوئی ایسا سوال نہیں جس کا جواب یا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل قرآن سے نہ ملا ہو ہر سوال کا جواب قرآن ہر مسئلہ کا حل قرآن ہے الحمدللہ –
اللہ ہمیں قرآن سمجھ کر پڑھنے والوں میں سے بنا دے ہمیں قرآن سیکھنے اور سکھانے والا بنا دے آمین یا رب العالمین

فرصت اگر ملے تو پڑھنا مجھے ضرور
میں تمہاری الجھنوں کا مکمل علاج ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے