قرآن بصیرت ہے قرآن بصارت ہے

قرآن بصیرت ہے قرآن بصارت ہے
احکام سبھی اس میں قرآن شریعت ہے

ہر علم کاماخذ ہے گنجینہٕ حکمت ہے
اللہ کی نعمت ہے اللہ کی رحمت ہے

گم راہ زمانے کو ہم راہ دکھاٸیں گے
قرآن ترقّی کی ہر حال ضمانت ہے

ہو چاہے اک آیت ہی، ہر حال میں پہنچا دو
قرآن چھپانا بھی واللہ خیانت ہے

قرآں کی طرف پلٹو، قرآن کو پھیلاؤ
قرآن ہدایت ہے قرآن امانت ہے

ہم سب کے مساٸل کا حل ایک یہی ہے بس
قرآن ہو نافذ اب ہر دل کی یہ چاہت ہے

قرآن ہو سینوں میں قرآن عمل میں ہو
قرآن سے جڑ جاؤ رب کی یہ ہدایت ہے

ازقلم: سید حبیب الدین، ملاڈ ممبئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے