جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ کا امعقاد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)تحصیل فتح پور دانش نگر بشریٰ میں جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ کا پروگرام حافظ محمد اسرائیل کی تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا۔جس کی صدارت مفتی نجیب قاسمی امام جامع مسجد و عیدگاہ نے کی۔ زیرِ سرپرستی، مولانا امین مظاہری، مولانا علی احمد قادری نے کی۔ زیرِ حمایت مولانا محمد رضوان راشیدی اور جلسہ کی نظامت مولانا محمد منہاج وارثی نے بیان کیا مولانا مفتی عزیر قاسمی اور محمد عثمان فتح پوری نے نعتیہ مشاعرہ کی نظامت کی ۔شعرإ کرام، محمد غفران بارہ بنکوی،صرافت بسوانی، قاری پرویز یزدانی،ساحل بسوانی،دلکش بارہ بنکوی، حافظ عشرت، مولانا مفتی عزیر قاسمی نے کی۔ اس موقع پر حسن ساحر، احمد سعید حرف، شعرإ کرام سمیت بہت سے لوگ موجود تھے جن میں ضلع پنچایت کے امیدوار عابد حسین، خطیب علوی، ریحان خان، جاوید اختر، صحافی معید احمد، صحافی، اور بہت سے لوگ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے