جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں ششماہی امتحان اختتام پذیر


مدہوبنی26/اکتوبر (پریس ریلیز) جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں ششماہی امتحان ایک ہفتہ تک جاری رہا،جس میں جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک بسفی مدہوبنی کے استاد حدیث مولانا نجیب اللہ قاسمی، جامعۃ الھدی حسن پور برہروا سیتامڑھی کے بانی و ناظم قاری محمد صبغت اللہ رحمانی، مدرسہ حسینیہ پروہی بسفی مدہوبنی کے استاد ماسٹر انعام الحق بدر بحیثیت ممتحن تشریف لائے ،مولانا نجیب اللہ قاسمی بچیوں کی کثیر تعداداوران کے حسنِ تعلیم وتربیت کودیکھ کرمسرت کا اظہارکرتے ہوئےکہنے لگے کہ: واقعی جامعہ ام الہدی پرسونی نے مختصر مدت میں نمایاں ترقی کی ہے، یہاں کے نظام کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔ان کے علاوہ بھی دونوں معزز ممتحنین نے جامعہ کے تعلیمی اور انتظامی امور کو خوب سراہا۔دورانِ امتحان جامعہ کے متعدد اراکین نےبھی جامعہ تشریف لاکر امتحان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔جامعہ کے سرپرست محترم حضرت مولانا محمد صدرِ عالم قاسمی جنرل سکریٹری حلقہ گونڈی ممبئی مہاراشٹر بھی امتحان کے موقع سے جامعہ میں تشریف لائے ،پرچۂ سوالات وجوابات کا مختصراً جائزہ لیا،جملہ اساتذۂ جامعہ سے مختلف امور پر مختصراً تبادلۂ خیال فرمایا،اور امتحان کی سرگرمیوں کو سراہا ،دعائیں دیں،صدرالمدرسین جامعہ ہذا مفتی اسعداللّہ قاسمی مظاہری نے تمام مہمان ممتحنین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور امتحان کے اختتام کے موقع پر اپنے تمام اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امتحان منعقد کرانے اور امتحان لینے میں اپنا بیش قیمت تعاون پیش کیا۔واضح رہے کہ جامعہ امّ الہدی پرسونی ضلع مدہوبنی بہارکا ایک شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ ہے جو مولانا نوشاد احمد نثاری کی نظامت اورجملہ ارکین جامعہ کی دیکھ ریکھ میں برسرعمل ہے،پروردگار اس جامعہ کو خوب خوب ترقیات سے نوازدے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے