میری خدمات کا دائرہ ضلع روتہٹ 4(ख) کے ہر وارڈ کو محیط ہے

  • عیدین اور عید میلاد النبی کے مواقع پر قومی تعطیلات جنتا سماج وادی پارٹی کی دین ہے:سابق بدھایک پھول بابو

انوارالحق قاسمی
مانیے اور بدھایک کا الیکشن بالکل سر پر ہے۔شہر شہر،بستی بستی چناوی سرگرمیاں شباب پر ہے۔ضلع روتہٹ چھتر نمبر 4 (ख) میں بھی چناوی ماحول عروج پر ہے،ہر امیدوار کا یہی دعویٰ ہے کہ اس دفع میری جیت یقینی ہے؛مگر یہ تو وقت ہی بتائے گا کون اپنے دعویٰ میں کس قدر سچا تھا۔تا ہم یہ بات بالقین کہی جاسکتی ہے کہ چھتر نمبر 4 (ख)سے بدھایک پد کے امیدواروں میں سب سے بڑا چہرہ (مثل شمش)پھول بابو کا ہے اور آثار سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس الیکشن میں بھی عوام کی اکثریت ان ہی کی حمایت کرے گی۔اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ان کی حمایت کی جائے ؛کیوں کہ ضلع روتہٹ کے چاروں چھتر (क,ख) کے سابق جملہ بدھایکوں میں سبھوں سے زیادہ اگر کسی نے سماجی خدمات کیا ہے تو وہ چھتر نمبر 4 (ख) کے سابق بدھایک پھول بابو نے کیاہے۔
سابق بدھایک پھول بابو نے اپنی خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:ہماری خدمات کا دائرہ ہروارڈ کو محیط ہے،چھتر نمبر 4(ख) میں کوئی ایک بھی ایساوارڈ نہیں ہے جہاں میں نے کام نہیں کیاہے۔مسلمانوں کے لیے خصوصا مساجد بنوایا اور قبرستانوں کی چار دیواری کا کام کرایا اور ہندوؤں کے وارڈوں میں بھی ہم نے بہت کام کرایاہے، جو عوام کے سامنے ہے۔سابق بدھایک نے یہ بھی کہا کہ عیدین اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مواقع پر قومی تعطیلات کا سلسلہ ہماری پارٹی (جنتا سماج وادی)نے کی ہے ۔ جنتا سماج وادی پارٹی آپ لوگوں کے لیے اور بھی بہت کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،بس اسے آپ لوگوں کا سپورٹ چاہیے۔
واقعی پھول بابو اپنے مثالی کارناموں کی بنا سرخیوں میں ہیں، چھتر نمبر 4 میں ہر انصاف پسند کی زبان پر صرف پھول بابو ہی کا نام ہے،یہ بس ان کے کارناموں کا کرشمہ ہے۔
اگر آپ چھتر نمبر 4 (ख)کو مثالی اور خوبصورت چھتر دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر پہلے کی طرح اس دفع بھی آپ اپنا ووٹ پھول بابو کو دے کر زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں،تاکہ آپ کے سنہرے خوابوں کی بحسن و خوبی تکمیل ہوسکے۔یاد رہے کہ پھول بابو کا چناؤ نشان چھاتا چھاپ ہے،جس پر آپ مہر لگانا ہرگز نہ بھولیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے