فلاح انسانیت ٹرسٹ اٹوا کے زیر اہتمام موضع بلبنواں میں دعوتی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد

  • دينداری کے ساتھ دانائی بھی ضروری: شیخ عبد الوہاب حجازی

اٹوا/سدھارتھ نگر:
ایک مومن دیندار وصاحب ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ دانا و ہوشیار بھی ہوتاہے وہ ایک بار اگر دھوکہ کھا جاتا ہے تو دوبارہ محتاط ہو جاتا ہے کیونکہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا یہ اس چالاکی سے الگ ہے جس میں مکاری اور فریب پایا جاتا ہےکیونکہ ایک مومن عیار ومکار نہیں ہوتا بلکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن بھولا بھالا اور بزرگی والا ہوتا ہے اور فاجر آدمی مکار، (‏‏‏‏دغاباز) اور کمینہ (‏‏‏‏اور رذیل) ہوتا ہے۔“
یہاں اس کی ہوشیاری دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی ہوشیاری ہے اس لیے کہ وہ کسی بھی حالت میں آخرت میں کامیابی حاصل کر نا چاہتا ہے اگر چہ پہلی مرتبہ وہ دنیاوی دھوکہ کھا جاتا ھے مگر پھر محتاط ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار موضع بلبنواں میں دعوتی واصلاحی پروگرام کی صدارت فرما رہے فضیلۃ الشیخ عبد الوہاب حجازی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔
اس موقع پر معین الدین سلفی نے وعظ ونصیحت کے لیے منعقد ہونے والے پروگراموں ودینی جلسوں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں دین کی تذکیر و یاددہانی کرائی جاتی ہے جس میں مومنین کو فائدہ ہوتا ہے علماء کرام جو نبیوں کے وارث ہیں ان کی باتیں سن کر ان سے پورا استفادہ کرتے ہیں اور عملی زندگی کو بہتر بناکر اجر وثواب اور فلاح و بہبود سے ہم کنار ہوتے ہیں ۔
مہمان خطیب شیخ عبد الوکیل مدنی نے سعادت مند زندگی کے راہنما اصول کی وضاحت کر تے ہوئے کہا ایمان والی زندگی ہی اصل سعادت مند زندگی ہے کیونکہ سعادت مندی ایمان کے ارد گرد گھومتی رہتی لہذا مومن ہی اصل میں اصل کامیاب اور سعادت مند ہے ۔
شیخ عبد الغنی سلفی نے مأکولات ومشروبات میں حلال وحرام کا اسلامی تصور بیان کرتے کہا کہ ہر پاکیزہ صحت بخش اور فائدہ مند چیزیں حلال ہیں جب کہ ہر نشہ آور نقصان دہ چیز حرام ہے اس میں بیڑی سگریٹ تمباکو نوشی وغیرہ تمام چیزیں شامل ہیں اس لیے ان کے استعمال اور بیع شراء سے کلی طور پر اجتناب کیا جانا چاہئے۔
شیخ عبد الرقیب سلفی نے والدین کی عظمت پر پر مغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ والدین کی قدر کریں کیونکہ یہ والدین آپ کی جنت ہیں جن کی رضامندی اللہ کی رضامندی اور ناراضگی اللہ کی ناراضگی ہے۔
اس پروگرام میں علماء کرام کے علاوہ عوام وخواص کی اچھی تعداد موجود تھی پروگرام کے سجانے اور سنوارنے کا کام سیٹھ محمد وسیم صاحب گوا نے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے