مجلس دعوت الحق ہردوئی کے سابق استاذ منشی محمد شریف کا انتقال، غمگین ماحول میں سپرد خاک

بلگرام/ہردوئی(حافظ طریق احمد)
مجلس دعوت الحق ہردوئی کے سابق استاذ منشی محمد شریف ساکن محلہ بھٹپوری قصبہ سانڈی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا، وہ تقریبا 85 برس کے تھے، نماز جنازہ حضرت محی السنہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ اور مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا افضال الرحمن قاسمی نے ادا کرائی، نماز جنازہ میں علماء و حفاظ کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ عوام الناس نے شرکت کی۔ بعد ازاں عمومی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔
اطلاع کے مطابق مرحوم منشی محمد شریف مجلس دعوت الحق کے تحت طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے، ضلع ہردوئی کے علاوہ قنوج، فرخ آباد اضلاع کے کئی مکاتب میں تقریبا 56 سال تک صدر مدرسی کے عہدے پر فائز رہے، انکا آبائی وطن تحصیل بلگرام علاقے کے تحت واقع موضع ہیرا پور ہے، تاہم بچوں کی تعلیم وتربیت کے پیش نظر عرصہ قبل قصبہ سانڈی میں بالاستقلال اقامت پذیر ہوگئے، نماز جنازہ پیر طریقت مولانا افضال الرحمن قاسمی نے ادا کرائی، نماز جنازہ وتدفین میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی ، مجلس دعوت الحق کے بڑے اساتذہ وارباب مدارس سمیت مولانا عبدالسمیع قاسمی ہردوئی، مولانا علیم الدین سمدھن، مولانا عبدالعزیز کمال گنج، مفتی عبدالسمیع قاسمی، مولانا محمد یوسف مظاہری، مولانا محمد طلحہ مظاہری، حافظ محمد احمد، منشی محمد فیاض نے شرکت کی، پسماندگان میں 3/بیٹے مولانا محمد عبداللہ مظاہری، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، حافظ محمد ولی اللہ کے علاوہ 3/بیٹیاں ہیں، بیٹے حافظ محمد ولی اللہ نے والد مرحوم کیلے ایصال ثواب ودعائےمغفرت کی اپیل کی ہے۔
فائل فوٹو: منشی محمد شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے