الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی میں یوم اطفال تقریب کا ہوا انعقاد

کمہرولی/جالے: مشہور تعلیمی ادارہ الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی میں ملک کے اول وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی یوم ولادت کی مناسبت سے یوم اطفال کا انعقاد کیا گیا۔
محمد امان اللہ (طالب درجہ ہفتم) کے تلاوت کلام پاک سے اس پروگرام کا آغاز ہوا۔ جس کا ترجمہ آفرین خاتون (طالبہ درجہ نہم) نے پڑھ کر سنایا۔ اس تقریب میں مختلف النوع اقسام کی سرگرمیاں عمل میں آئیں۔ محمد سہیل صاحب، جوائنٹ سیکرٹری (ادارہ ہذا) کی صدارت میں اس تقریب کی نظامت عمران عالم ندوی نے کی۔ اس موقع پر کئی اساتذہ نے بچوں سے خطاب کیا۔ خطاب اوٌل عدیل ظفر جیلانی نے، خطبہ ثانی نسیم اختر صاحب اور خطبہ ثالث نیاز احمد نیازی صاحب نے پیش کیا۔ کلیدی خطبہ رسول اختر صاحب (پرنسپل الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی) نے دیا۔ موصوف نے قومی کو اطفال کے پس منظر اور ہندوستان میں اس کی تاریخ پر سیر حاصل گفتگو کی اور نہرو جی کی بچوں کے تئیں بے پناہ محبت و شفقت پر روشنی ڈالتے ہوئے چاچا نہرو کی تصانیف ڈسکوری آف انڈیا اور خطوط بنام اندرا کے مطالعے کی طلبہ و طالبات کو خصوصی دعوت دی۔ صدارتی خطبہ محمد سہیل صاحب (سکریٹری ادارہ ہذا) نے پیش کیا اور بچوں کو یومِ اطفال کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر اساتذہ نے جواہر لعل نہرو کے احوال زندگی اور ان کی خدمات کے بارے میں بچوں کو بتایا۔ چونکہ جواہر لعل نہرو کو بچوں سے خاص لگاؤ تھا اسی مناسبت سے ہر سال ان کی یوم ولادت کے موقع پر 14 نومبر کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے