دربھنگہ میں منعقد ہونے جارہا ہے سہ روزہ خود انکشافی/ خود شناسی ورکشاپ

دربھنگہ (پریس ریلیز): یہ خبر اہل بہار خصوصی طور پر دربھنگہ کے لوگوں کے لیے باعثِ مسرت ہے کہ صوبہ بہار میں پہلی بار سہ روزہ خود انکشافی/ شناسی ورکشاپ کا انعقاد 25 تا 27 نومبر 2022 کو ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچرز ٹریننگ کالج بیتا دربھنگہ میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ یہ سہ روزہ ورکشاپ اسلامی روحانی اصول و ضوابط پر مبنی ہوگا۔ عالمی شہرت یافتہ لائف کوچ، اطالیق سہولت کار، ڈاکٹر سعادت اللّٰہ خان، بنگلور کی زیر قیادت یہ سہ ورکشاپ، سوشل امپاورمنٹ ٹرسٹ دربھنگہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے جارہا ہے۔
اس ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین اور معاون کنوینر پروفیسر نور اللّٰہ ہیں۔ انہوں نے بہار کی خصوصی طور پر دربھنگہ و قرب و جوار کے عوام سے اس سہ روزہ ورکشاپ میں شامل ہوکر مستفید ہونے کی اپیل کی ہے۔ اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین نے بتایا کہ یہ ورکشاپ بلا تفریق جنس مذہب، قومیت ہر شخص بالخصوص نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے ہے۔ یہ ورکشاپ ان کالج اور اسکول اسٹوڈنٹس کے لیے بھی ہے جن کو اپنی کیریر اور دوسرے مسئلوں کے لیے رہنمائی چاہیے۔ یہ ورکشاپ زندگی کو یکسر بدل دینے والا اور نئی دنیا سے روشناس کرانے والا ہوگا۔ یہ ورکشاپ جو آپ کو اپنی پہچان کراتا ہے آپ کی چھپی ہوئی صلاحیت و قوت اور شخصیت کو نکھارتا ہ، اعتماد اور ہمت بڑھاتا ہے۔ غصہ پر کنٹرول کرنے کا مادہ پیدا کرتا ہے ڈر تناؤ اور دوسرے تمام نفی جذبوں سے چھٹکارا دلاتا ہے۔
اس ورکشاپ میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں ہورہا ہے۔ عام لوگوں کے لیے ورکشاپ فیس 1000 روپے، کالج اسٹوڈنٹ کے لیے 600، اسکول اسٹوڈنٹ کے لیے 300 تو وہیں شادی شدہ جوڑے کے لیے 1600 روپے ہے جو بہت ہی معمولی ہے۔ اسی فیس میں تین دن کا لنچ، چائے بسکٹ اور ورکشاپ میٹریل شامل ہے۔ اس ورکشاپ میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت نہیں ہے۔ واضح ہو کہ یہ ورکشاپ اب تک 20 ممالک میں 464 جگہوں پر منعقد کیا جا چکا ہے جس سے 46 ہزار لوگوں نے فایدہ اٹھایا ہے۔
اس ورکشاپ میں داخلہ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ رجسٹریشن آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں ہورہا ہے۔ عام لوگوں کے لیے ورکشاپ فیس 1000 روپے، کالج اسٹوڈنٹ کے لیے 600، اسکول اسٹوڈنٹ کے لیے 300 تو وہیں شادی شدہ جوڑے کے لیے 1600 روپے ہے جو بہت ہی معمولی ہے۔ اسی فیس میں تین دن کا لنچ، چائے بسکٹ اور ورکشاپ میٹریل شامل ہے۔ اس ورکشاپ میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت نہیں ہے۔ واضح ہو کہ یہ ورکشاپ اب تک 20 ممالک میں 464 جگہوں پر منعقد کیا جا چکا ہے جس سے 46 ہزار لوگوں نے فایدہ اٹھایا ہے۔ مزید جانکاری اور رجسٹریشن کے لیے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین صاحب سے اس نمبر 7065396808 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے