عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
کاماریڈی: 22 نومبر
مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس والحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلس کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی صدارت میں مؤرخہ ۲ جمادی الاول ۱۴۴۴ھ مطابق 27 نومبر 2022ء بروز اتوار صبح 10 بجے تا ظہر بمقام رحمت نگر کاکولاتانڈہ منڈل ماچاریڈی ضلع کاماریڈی ایک پرنور جلسہ افتتاحِ مسجد رحمتِ عالم ﷺ وآبادی مساجد میں ہماری ذمہ داریاں ان شاءاللہ منعقد ہوگا۔ جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلگو مقرر واعظ شیریں بیاں حضرت مولانا عبدالناصر صاحب مظاہری مدظلہ العالی (صدر جمعیۃ علماء محبوب نگر) شرکت فرماکر خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سےمحترم مولانا مفتی منور قاسمی صاحب مدظلہ حیدرآباد، محترم مولانا مفتی عامر قاسمی صاحب مدظلہ (نائب ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) ومحترم محمد عبدالماجد صاحب انجینئر (خازن سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد) شرکت فرمائیں گے
عامۃ المسلمین سے اس پرنور اجلاس میں مع دوست احباب جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گذارش جمیع ٹرسٹیان واراکین وعملہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے کی ہے،
تفصیلات کے لیے حافظ محمد ابرار، محمد عباداللہ، و میر مبشر علی عامر نگران تعمیر مسجد ومسلمانان رحمت نگر وماچاریڈی سے رابطہ کریں۔
9912217009_9959444430__8601396328