دربھنگہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا سہ روزہ خود انکشافی/ خود شناسی ورکشاپ

دربھنگہ (پریس ریلیز): گزشتہ روز سہ روزہ خود انکشافی/ شناسی ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچرز ٹریننگ کالج بیتا دربھنگہ میں منعقد ہوا۔ یہ سہ روزہ ورکشاپ اسلامی روحانی اصول و ضوابط پر مبنی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ لائف کوچ، اطالیق سہولت کار، ڈاکٹر سعادت اللّٰہ خان، بنگلور کی زیر قیادت اور سوشل امپاورمنٹ ٹرسٹ دربھنگہ کے زیرِ اہتمام اس ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا۔
اس ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین اور معاون کنوینر پروفیسر نور اللّٰہ ہیں۔ اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین نے بتایا کہ یہ ورکشاپ بلا تفریق جنس مذہب، قومیت ہر شخص بالخصوص نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے ہے۔ یہ ورکشاپ ان کالج اور اسکول اسٹوڈنٹس کے لیے بھی ہے جن کو اپنی کیریر اور دوسرے مسئلوں کے لیے رہنمائی چاہیے۔ یہ ورکشاپ زندگی کو یکسر بدل دینے والا اور نئی دنیا سے روشناس کرانے والا ہے۔ یہ ورکشاپ جو آپ کو اپنی پہچان کراتا ہے آپ کی چھپی ہوئی صلاحیت و قوت اور شخصیت کو نکھارتا ہے، اعتماد اور ہمت بڑھاتا ہے۔ غصہ پر کنٹرول کرنے کا مادہ پیدا کرتا ہے ڈر تناؤ اور دوسرے تمام نفی جذبوں سے چھٹکارا دلاتا ہے۔

اس ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر محمد جاوید ذوالقرنین نے کہا کہ آج اس ورکشاپ کا افتتاح عمل میں آیا ہے اور کامیابی کے ساتھ پہلے دن کل تین سیشن منعقد ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید سے زیادہ عوام و خواص نے دلچسپی لی اور اس ورکشاپ میں حصہّ لیا، جس کی علمی و ادبی حلقوں میں بھی خوب پزیرائی ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے