قرآن نے امت مسلمہ کو اس بات کا بھی مکلف ٹھہرایا ہے کہ ہم معاشرے میں پھیلی برائیوں کو مٹانے کی کوشش کریں۔ ممتاز نذیر شیخ (ناظمۂ ممبئی شہر جماعت اسلامی)

موجودہ حالات میں بالخصوص امت کی خواتین اسلام سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ مغربی کلچر اور مشرکانہ تہذیب کے زیر اثر اپنی دینی شناخت کھوتی جا رہی ہیں۔ اسی کمزوری کی وجہ سے باطل ہماری صفوں میں گھس آیا ہے اور ہمیں نشانۂ تضحیک بنایا جا رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں امت کی خواتین میں دین اسلام پر انکے اعتماد کو بحال کرنے اور ان تک دین کا صحیح فہم پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی ممبئی میٹرو شہر لیڈیز ونگ کی جانب سے یک روزہ ویسٹرن زون وومنس کانفرنس بعنوان ” میرا دین میری پہچان ” کا لانچنگ پروگرام بتاریخ 27 نومبر 2022 بروز اتوار ، بمقام اسکالر اسکول جوگیشوری ، بوقت صبح دس تا دوپہر ایک کے درمیان منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تذکیر بالقرآن ( سورہ الصف —آیت نمبر 10 تا 14) سے ہوا جسے سعدیہ خان ( رکن جماعت جوگیشوری ناظمہ) نے پیش کیا۔ آپ نے جدوجہد کی تعریف میں فرمایا کہ ” یہ نبیوں والا کام ہے اور ہمیں ویسی ہی جدوجہد اپنی جان اور اپنے مالوں سے کرنا ہے اور اللہ سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اللہ کی راہ میں اسکے دین کو قائم کرنے والے بنیں۔ "
رکن جماعت سانتا کروز ناظمہ ڈاکٹر شمع نے کانفرنس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا ،
” آج معاشرے میں لوگوں کو برایٔ کی طرف بلانے والے لوگ زیادہ پاۓ جاتے ہیں بہ نسبت بھلائی کی طرف بلانے والوں کے۔ ہمارا ٹارگٹ وہ 20 فیصد مسلمان ہیں ، جن تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ میرا دین ہی میری پہچان ہے اور اسی کو اپنا کر ہم آخرت ہی میں نہیں بلکہ دنیا میں بھی کامیاب ہونگے۔ "

رکن جماعت ناظمہ اندھیری شیخ رقیہ ، جی آئی او یونٹ پریسیڈنٹ ملت نگر عزیزی امامہ انصاری اور رکن جماعت ڈاکٹر تزئین نے "میرے ارادے میرے عزائم ” کے تحت بالترتیب گھریلو خواتین ، نوجوان لڑکیوں اور ورکنگ وومنس میں کس طرح کانفرنس کا پیغام پہنچایا جائے گا اسکی تفصیل پیش کی۔
بعد ازاں جو چیز ان سے رہ گیٔ تھی وہ سیکریٹری ممبئی میٹرو شہر لیڈیز ونگ ریحانہ دیشمکھ نے اسکی نشاندہی کی اور مزید سرگرمیوں کی طرف رہنمائی فرمایٔ۔ اسکے بعد ویسٹرن زون کے سات مقامات ( پٹھان واڑی ، مالونی ، جوگیشوری ، ملت نگر ، اندھیری ،
سانتا کروز اور ماہم) نے اس کانفرنس میں کی جانے والے سرگرمیوں کا مقامی منصوبہ پیش کیا۔
آخر میں زاد راہ کے طور پر ناظمہ ممبئی میٹرو شہر لیڈیز ونگ نے خواتین کو ترغیب دیتے ہوئے کہا،
” قرآن نے امت مسلمہ کو اس بات کا بھی مکلف ٹھہرایا ہے کہ ہم معاشرے میں پھیلی براـٔیوں کو مٹانے کی کوشش کریں۔ ہمیں معاشرے کو بدل کر مدنی معاشرہ بنانا ہوگا۔ ہمارے اندر جو صلاحیت بھی ہے ہم اسے معاشرے کی اصلاح میں لگا دیں۔ یہ کانفرنس فقہی لحاظ سے فرض عین تو نہیں ہے لیکن وقت کی ضرورت کے لحاظ سے فرض عین ہی ہےاور یہ اللہ کا کام ہے اگر ہم نے نہیں کیا تو کوئی اور کرے گا۔ "
اجتماعی دعا رکن جماعت تنویر خان نے پیش کی۔ جی آیٔ او ممبر عزیزی نمرہ انصاری نے نظامت کے فرائض بخوبی ادا کۓ ۔ وومنس کانفرنس 2022 کے لانچنگ پروگرام میں تقریباََ 125 خواتین و جی آئی او لڑکیاں اور متفقین شریک رہیں۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے