عمرہ کے مقدس سفر پر گئی خاتون کی مدینہ شریف میں ہوئی موت

بلگرام
قصبہ کے محلہ خوردپورہ ساکن عبدالکریم قریشی کی اہلیہ کا مدینہ شریف میں دوران عمرہ انتقال ہوگیا وہ تقریبا75سال کی تھیں واضح ہوکہ گزشتہ 15روز پہلے قصبہ سے 5رکنی وفد سفر عمرہ پر طیبہ شریف روانہ ہوا تھا جس میں مختلف محلے کےلوگوں کے ساتھ مرحومہ بھی شامل تھیں مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر اہل خانہ صدمہ میں ہیں وہیں مدینہ میں ہوئی موت پر رب کریم کا شکر بھی ادا کررہے ہیں مرحومہ کو مدینہ ہی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے