مسجد کی تعمیر کرنے والے کیلئے جنت میں محل کی بشارت

  • مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام مسجد رحمت عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے افتتاحی اجلاس سے مختلف علماء کرام کا خطاب

مسجد اللّٰہ کا گھر ہے اللّٰہ پر ایمان و یقین رکھنے والے ہی مسجد کی تعمیر و آبادیوں کی فکر کرتے ہیں مسجدوں کو آباد کرنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں گے مسجد کی تعمیر حصہ لینے والے ہر فرد کو اللّٰہ تعالیٰ جنت میں بہترین محل عطاء فرمائیں گے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام نو تعمیر شدہ مسجد رحمت عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم رحمت نگر ماچاریڈی منڈل ضلع کاماریڈی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے کہا افتتاحی خطاب میں مفتی منورحسین نے کہا کہ وقت زندگی صحت فرصت یہ بڑی قیمتی دولت ہے اللّٰہ کے دین کیلئے اسکی گھر کیلئے اپنے وقت کو لگائے بہت بڑی سعادت مندی کی بات ہے مسجد کی تعمیر میں نوجوانوں نے جو محنت کی ہے اس دیہات میں پہنچ کر وہ قابل ستائش ہے مولانا عبد الناصر صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء محبوب نگر نے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اذان نماز توحید رسالت زکوٰۃ کا قدیم کتابوں میں ذکر ہے کہ سچے لوگ اللّٰہ کو مانتے ہیں اور نماز بھی ادا کرتے ہیں مساجد سے وابستگی تعلق مع اللہ کی علامت ہے،دیہی علاقوں میں دینی تعلیمی محنت کرنا سنت صحابہ اور عظیم مجاہدہ و قربانی ہے، مساجد سے وابستگی یہ تعلق مع اللہ کی علامت ہے، ایسے لوگ عرش اعظم کے سایہ میں ہوں گے، حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے مسجد رحمت عالمﷺ رحمت نگر کاکولاتانڈہ کے منعقدہ عظیم الشان اجلاس سے کار گزاری رپورٹ پیش کرتے ہوے ان خیالات کا اظہار کیا اور مجلس کی نمایاں خدمات اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان ومعلمین کرام کی تمام خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ شہروں سے دور دیہی علاقوں میں دینی شعور بیدار کرنا قرآنی تعلیمیات کے لے محنت کرنا یہ انتخابِ ربانی، سنت صحابہ کے علاوہ عظیم مجاہدہ و قربانی ہے، اس ذمہ داری کا احساس اور اسکی رفعت کو بیان کرتے کہا کہ یہ رب کائنات کا کرم ہے کہ اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی عقیدہ، وتاج ختم نبوت کی حفاظت کیلئے دن ورات محنت کرنے کی اس سعادت سے ہمیں سرفراز فرمایا، اللہ تعالیٰ سب کی کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے، مسجد رحمت عالمﷺ کی تعمیرات کی تفصیلات سے روشناس کرواتے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی الحمدللہ کئی برسوں سے بڑے منظم اور بڑی سنجیدگی کے ساتھ ایک ترتیب بناکر دیہی آبادیوں میں مکاتب کے قیام ونظام کو وسعت دی ہے، ایسے ہی پوری قوت. لئے اسکے استحکام سے رخ نہیں پھیرا، جہاں مسجد نہیں ہوتی ہے وہاں مسجد کا قیام مجلس کی اولین ترجیحات میں سے ہے، مجلس کے مشن کی برکت ہے کہ عرصہ سے رحمت نگر کاکولاتانڈہ میں مسجد نہیں تھی تو اللہ کا نام لے کر وہاں مکتب کا قیام عمل میں لایا گیا، اور اسی مکتب کی تعلیم کی برکت ہوتی ہے کہ جہاں مسجد نہیں ہوتی ہے مسجد تیار ہوجاتی ہے کیونکہ مجلس کے معلم حافظ محمد ابرار بڑی محنت جستجو ولگن سے رحمت نگر میں مکتب کے پلیٹ فارم سے بچوں کی دینی فکری تعلیمی وتربیتی محنت کی، چنانچہ حیدرآباد کے مخلص برادران حضرت مولانا مفتی منور صاحب ومحمد محسن صاحب نے اپنی والدہ محترمہ کی خواہش پر مرحوم والد محترم کے ایصال ثواب کی نیت سے اس چھوٹے سے دیہات کو مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی صدر مجلس کی معاونت سے منتخب کیا، یقیناً انکے اخلاص کی برکت کہ یہاں بہترین خوبصورت مسجد تعمیر ہوگئی، یاد رہے کہ اس مسجد کی زمین کو مقامی سنگتراش ایک بیوہ خاتون نے بڑی فراخدلی کے ساتھ پیش کیا، لہذا ہم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے کارکنان کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں بالخصوص تعمیرات کی مکمل مستعدی کے ساتھ محمد عبادللہ، میر مبشر علی عامر، الحاج سید عظمت علی، میر فاروق علی اسی طرح ماچاریڈی منڈل کے ذمہ دار محمد اسلم صاحب ودیگر احباب نے جناب عبد الماجد صاحب انجینئر (حیدرآباد) کی ہدایات کے مطابق انجام دی اس موقع پر ناظم مجلس نے تمام احباب سےبالخصوص خواتین سے خواہش کی گئی کہ آپ اپنے گھر کی تعمیر و ضروریات کے ساتھ ساتھ دیہات کے مسلمانوں کے دین و ایمان کی سلامتی کی فکر کریں، حتی المقدور ایک دیہات کی مکمل کفالت و سرپرستی فرمائیں یا حسب سہولت وتوفیق ماہانہ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے لے تعاون پیش کریں جسکے ذریعے 84 مقامات کے 1200 سے زائد مسلمانوں کے بچے اور بچیاں دینی تعلیم واسلامی ترتیب وتشخص نصیب ہوگا جلسہ گاہ میں عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی الحاج محمد عبدالواجد علی خازن محمد ماجد اللہ محمد حمزہ محمد افضل حنیف حافظ محمد عبدالواجد علی نے مہمانوں کا استقبال کیا مولا نظرالحق قاسمی نگران نے افتتاحی کلمات ادا کیے مولانا منظور مظاہری نے جلسہ کی کارروائی چلائی شہ نشین پر علماء ائمہ کرام وحفاظ عظام کے علاؤہ سیاسی قائدین بالخصوص جناب محمد انور صاحب ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ جناب محمد مجیب الدین سرپرست جامع مسجد مرکز کامار یڈی جناب حافظ عبداللہ مدرسہ ابو بکر صدیق ابراہیم پور محمد علی نعیم برادر محمد علی شبیر جناب شیخ نور الالیاس مدرسہ کاشف العلوم کاماریڈی شیخ یوسف صدر تنظیم المساجد سرسلہ مفتی محمدعمران خان صدر سٹی جمعیت العلماءکاماریڈی محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف حافظ محمد یوسف انور حلیمی جنرل سیکرٹری سٹی جمعیت العلما کاماریڈی جناب میر فاروق علی حافظ انتظار امام و خطیب مسجد بلال محمد اسلم صدر ماچا ریڈی منڈل محمد محبوب علی صدر گمبھیر راؤ پیٹ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے