انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں معذوروں سے یک جہتی کے لئے ہفتہ منایا گیا

مدنپورہ ( ساجد محمود شیخ ) معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومت مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم کی ایماء پر ۳ دسمبر سے ۹ دسمبر تک معذوروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے سمتا سپتا منایا جا رہا ہے انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل قیصر جہاں شکیل مومن نے بتایا کہ ہماری اسکول میں بھی اس ہفتے کا اہتمام کیا گیا اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ۳۰ نومبر کو جاری کردہ سرکیولر کے ذریعے دی گئی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دیں گئیں اس دوران ثقافتی پروگرام ،رنگولی بنانے کا مقابلہ ،ڈرائنگ کا مقابلہ اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کئے گئے اس کے علاؤہ جمعرات ۸ دسمبر کو علاقے میں ایک پربھات پھیری نکالی گئی طالبات نے ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس ہفتے کے انعقاد کا مقصد طالبات کے اندر معذور افراد کے تئیں ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنا ہے معذور افراد کو بھی عام انسانوں کی طرح زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے انہیں سماج میں برابری کا حق ملنا چاہیے انہیں تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیئے ان کے ساتھ کسی قسم کا بھید بھاؤ نہیں ہونا چاہیئے ان کی مدد کرنی چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔
ساجد محمود شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے