جامع مسجد پلونچہ میں آج جلسہ اصلاح معاشرہ مولانا رضوان القاسمی صاحب و دیگر علماء کرام کے ہوں گے خصوصی خطابات

  • عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

(__) حافظ قمر الزماں امام وخطیب مسجد ہذا کی اطلاع کے بموجب مکتب حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ جامع مسجد پلونچہ منڈل ماچاریڈی میں اصلاح معاشرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا اہم اجلاس بصدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی بتاریخ 23 جمادی الاول 1444ھ م 18دسمبر 2022ء بروز اتوار صبح 9 تا ظہر ان شاء اللہ منعقد ہوگا۔
جس میں بحیثیت مہمان خصوصی محترم مولانا رضوان القاسمی صاحب زیدمجدہ ناظم مدرسہ عربیہ دارالعلوم بچکندہ، محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، وحافظ عبدالحلیم نقشبندی صاحب نائب امام مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی شرکت فرماکر موجودہ حالات میں ایمانی محنت پر خصوصی خطاب فرمائیں گے، نیز طلباء مکتب کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا،
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گذارش جناب منصور صاحب صدر وذمہ داران واراکین انتظامی کمیٹی جامع مسجد پلونچہ نے کی ہے، واضح رہے کہ نظامت کے فرائض محترم مولانا نظرالحق قاسمی صاحب زید مجدہ نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی انجام دیں گے، نیز بعد نماز ظہر تمام شرکاء کے لئے طعام کا نظم رہے گا انشاء اللہ
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 7319728876

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے