اسلام پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے: شاکر شیخ

20 اپریل ؛ دھاراوی
جماعت اسلامی ہند ممبئی نے دھاراوی میں برادرانِ وطن کے ساتھ کی بڑے پیمانے پر افطار کی نشست

جماعت اسلامی ہند رمضان المبارک میں ایک خصوصی سرگرمی برادرانِ وطن کے ساتھ افطار کا نظم کرتی ہے ۔تاکہ اُن تک روزہ کی اہمیت، افادیت اور مقصد کے حوالے سے رہنمائی کی جاسکے ۔ لہٰذا مختلف مقامات اس خاص سرگرمی کو باضابطگی سے انجام دینے کی حتی المقدور کوشش کرتے ہیں۔ ممبئی کے شہر دھاراوی میں 20 اپریل کو برادرانِ وطن کے ساتھ افطار پارٹی منعقد کی گئی۔ شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) نے شرکا سے خطاب کیا اور دلنشین انداز میں گفتگو پیش کی۔ روزہ کے مقصد اور اُس کے ذریعے حاصل کیا جانا قُربِ الٰہی پر بھی فہمائش کے گئی۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ اسلام تمام لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی تمیز سکھاتا ہے۔روزہ کے ذریعے غمگساری، قرب و تعلق سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ سماج میں شانتی، امن و امان اور رواداری کا پیغام عام ہونا ازحد ضروری ہے۔ ہم اور آپ مل کر سماج کو بانٹنے کے بجائے ملانے کا کام کرنے پر زور دیں، تب ہی اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا احیاء کیا جا سکتا ہے۔
افطار سے پہلے گفتگو کی گئی جس میں شرکا نے بھی روزہ کے متعلق مختلف سوالات پوچھے ۔سوالات روزہ پر اور اسلامی عقائد کے حوالے سے بھی تھے جن کا تسلّی بخش جواب دیا گیا ۔شرکا نے جماعت اسلامی کی اس سرگرمی کو مختلف مذاھب کے لوگوں میں قریب آنے اور آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا ذریعہ بتایا۔ تمام نے ہر سال ایسی نشستیں منعقد کرنے پر زور دیا۔دھاراوی جماعت اسلامی ہند کے مقامی ذمّے دار ابو الحسن شیخ نے رسمِ شکریہ ادا کیے۔ شرکا نے شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے