یکساں سول کوڈ سے متعلق رائے درج کروانے کی آخری تاریخ ہے 14 جولائی، جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کی زیادہ سے زیادہ میل کے ذریعہ رائے داخل کرنے کی اپیل

کاماریڈی/تلنگانہ(ہماری آواز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق اس وقت ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیلئے حکومت تیاری میں لگی ہوئی ہے، لاء کمیشن آف انڈیا نے عامۃ الناس سے اس سلسلے میں سب کی رائے طلب کی ہے، جسکی آخری تاریخ 14 جولائی 2023ء بروز جمعہ ہے، جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیراہتمام شہر کےمخلص اور فکرمند احباب سے مختلف منڈلوں وشہر کے تمام محلہ جات میں یونیفارم سیول کوڈ کے نقصانات سے متعلق شعور بیداری مہم جاری ہے، مزید ذمہ داران وکارکنان نے تمام سوشل کارکنوں کے ساتھ اس بل کی مخالفت اور اظہار رائے کو بار کوڈ یا ای میل کے ذریعہ لاء کمیشن تک داخل کروا رہے ہیں، چونکہ یہ آنے والا جمعہ اظہارِ رائے کا آخری دن ہے، ضلعی ذمہ داران بالخصوص حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ انتظار احمد، حافظ مہتاب عالم، حافظ یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق حلیمی، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی نائبین صدور، میر فاروق علی خازن، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، حافظ امتیاز، حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی، محمد سلیم الدین سکریٹرز ودیگر نے پرزور اپیل کی کہ خصوصیت کے ساتھ سب سے میل کروائیں، اور جمعہ کے دن نماز کے بعد بھی اہمیت دلاتے ہوئے سب سے میل کروائیں کیونکہ یہ وقت کا حساس ترین مسئلہ ہے۔

One thought on “یکساں سول کوڈ سے متعلق رائے درج کروانے کی آخری تاریخ ہے 14 جولائی، جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کی زیادہ سے زیادہ میل کے ذریعہ رائے داخل کرنے کی اپیل

  1. Ucc कानून मुझे बिलकुल भी पसंद नही है मै इसका पुरजोर विरोध करता हूँ इसके लागु होने से देश मे अफरा तफरी का माहौल बन सकता है सभी को आपने धर्म पर चलने, कपड़े पहनने धार्मिक नियमो का पालन करने का संविधान आज़ादी देता है मै ucc सहमत नही हूँ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے