حسن نعیمی کی رہائش گاہ پر غیر طرحی شعری نشست منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب حسن نعیمی کی رہائش گاہ پر ایک غیر طرحی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی سرپرستی شاہد حسین نعیمی اور صدارت بشر مولوی نے کی،نظامت کے فرائض حسان ساحر نے انجام دٸیے،بطورمہمان خصوصی کی حیثیت سے نسیم گڈو،صحافی جاوید اختر،صحافی خالد محمود،احتشام عالم (چاند)نے شرکت کی،حافظ سلمان بلالی کی نعت پاک سے نشست کا آغاز ہوا،نشست میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔

ابھی سے آپ کی آنکھوں میں آنسو آئے جاتے ہیں
ابھی تو داستان غم سنائی ہی نہیں ہم نے
بشر مسولوی
چمن میں جب بھی بہاروں کو اقتدار ملا
خزاں فروشوں نے پھولوں کے نام جل کے لیے
حسن عابدی فتح پوری
پکارا سب کو جاتا ہے مساجد کی اذانوں سے
مگر جاتا وہی ہے جس کو بھی توفیق قدرت ہے
مطیع اللہ حسینی
بہت اداس ہے اب یہ دہائی مانگتا ہے
ہمارا قلب ہی ہم سے صفائی مانگتا ہے
حسن نعیمی
ہیں مسلماں با وفا خود بولے گا دل آپ کا
آنکھ سے چشمہ تعصب کا ہٹا کر دیکھیے
حسان ساحر
تلاشی مدارس کی جب چاہو لےلو
کلام خدا کے سوا کچھ نہیں ہے
وثیق الرحمن شفق
تقسیم ہو رہے ہیں وہاں والدین بھی
تعلیم یافتہ جو بڑا خاندان تھا
حسیب یاور
برسات پتھروں کی ہوئی جس طرف گیا
اتنا مجھے دوانہ بنا کر چلے گئے
عتیق فتح پوری
اے خدا تو کر پوری میرے دل کی یہ حسرت
میں حلال پیسوں سے ماں کو حج کراؤں گا
حافظ سلمان بلالی
بس ان کی ایک جھلک دیکھ کر مرے دل میں
لگی جو آتش الفت تو پھر بجھی ہی نہیں
بسمل مسولوی
روبروئےنظر جب پری أگئی
یاد قدرت کی کاریگری أگئی
جاوید یوسف
ہم سبھی مل کر رہیں اک باپ کی اولاد ہیں
ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کو یہ پیغام ہے
سلمان فتح پوری
ان کے علاوہ نشست میں ونود کمار چودھری، محفوظ فتح پوری،شاداب انور، تنویر خان،غفران خان،حافظ عثمان غنی،سید حسین اظہر نعیمی، سید احمد نعیمی،سید کلیم واجد نعیمی، سید ذیشان شاہد نعیمی،سید کامران شاہد نعیمی،سید شہباز حسین نعیمی،سید شہزاد حسین نعیمی،پپو ملک،جاوید ٹھیکیدار،کفیل احمد انصاری،محمد شاداب موجود رہے۔
آخر میں حسن نعیمی نے تمام شعراء و سامعین کا کلماتِ تشکر ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے