مسلمان اپنے دین کو ترجیح دیں! شیخ عبدالاحد ششہنیاوی

اس دنیا میں انسان اللہ کا خلیفہ اور ناٸب ہے انسان کے بغیردنیا میں کوٸی چہل پہل نہ تھی ،اللہ نے بہت سی چیزوں کی تخلیق کی مگر تخلیق سے پہلے فرشتوں کےسامنےپیشگی تذکرہ نہیں کیا جب کہ انسان کی تخلیق سے پہلے فرشتوں کےسامنے اس کا تذکرہ کیا اور فرشتوں کےسوال اور قیل وقال پر ان کو یہ کہہ کرخاموش کردیا کہ ”جو میں جانتاہوں وہ تم نہیں جانتے “ان خیالات کااظہار ضلعی جمعیت اہلِ حدیث ضلع سدھارتھ نگر کےمبلغ و داعی شیخ عبدالاحدششہنیاوی حفظہ اللہ نے ظہرکی نمازکےبعد مسجدِکلیة الکوثر ”دوپھڑیا“میں کیا ،شیخ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ فرمایا کہ انسان کواپنی خلقت کےعظیم مقصدکوسمجھنا چاہیے اور اس دنیامیں اللہ کےدین اور اس کے کلمہ کوبلندکرناچاہیےشیخ نےاظہارِ افسوس کرتے ہوۓ کہاکہ آج مسلمانوں میں دینی جذبات کی بہت کمی واقع ہوگٸی ہے گویا مسلمانوں کےدل زنگ آلود ہوگیے ہیں نہ تو دینی کاموں میں دلچسپی ہی رہی اور نہ وہ اثرپذیری رہی جو ہونی چاہیے آخرکیاسبب ہے کہ اصلاحی کام ہوررہے ہیں لیکن اس کاکوٸی اثر زمینی طور پر نظرنہیں آرہاہے شیخ نے مزید کہاکہ مسلمانوں کو ہمہ وقت دینی کاموں کوترجیح دینی چاہیے۔اس موقع پرحافظ عبداللہ صاحب ،حمایت اللہ صاحب ،الحاج عبدالقیوم صاحب ، سیدعزیزالرحمٰن صاحب اور دیگرسامعین ومصلین کافی تعداد میں موجودرہے ،شیخ نےاپنے خطاب کےبعد کلیہ کامعاٸنہ کیا اور نظم ونسق پرمسرت کااظہارکیا،واضح ہو کہ شیخ ان دنوں ضلع میں معاٸنہ کی غرض سے نکلے ہوۓ ہیں اور مدارس ومکاتب کلیات وجامعات کا جمعیت اہل حدیث کی طرف سے معاٸنہ کررہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے