بلا لحاظ مذہبی ومسلکی وابستگی جمعیۃ علماء کی خدمات جاری، کاماریڈی جمعیۃ علماء کا مشاورتی اجلاس

کاماریڈی
ملک و ملت کی خدمت میں جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، جمعیۃ علماء ہند کے تحت غریبوں ضرورتمندوں کی مدد، بے سہاروں کا سہارا، بے قصور لوگوں کی رہائی امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی سرپرستی میں جاری ہے، جماعت کے ساتھ اللہ کی نصرت ہوتی ہے، جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس دفتر جمعیۃ علماء مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں منعقد ہوا، حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی جانب سے کئے گئے بلا لحاظ مذہبی ومسلکی وابستی رفاہی فلاحی خدمات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر مولانا مفتی عمران خان قاسمی (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی) ، حافظ محمد مشتاق حلیمی (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) ، مولانا منظور مظاہری (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی) ، مولانا شعیب خان قاسمی (رکن ضلعی جمعیۃ کاماریڈی) ، شیخ اسماعیل (صدر جمعیۃ حلقہ بلال) ، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی (پریس سکریٹری منڈل جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے منی پور واقعہ پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ منی پور میں جو ظلم کا ننگا ناچ کھیلا جا رہا ہے وہ ملک کے لیے کلنک ہے، وزیراعظم ہند جلد از جلد وزیراعلیٰ کی برطرف کرے، صدر راج نافذکرے، خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، مظلومین کی حمایت کرے انکی مدد کرے، ایکس گریشا دے ، الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے کہا ریاست تلنگانہ کے ائمہ و موذنین کے اعزازیہ سے بہت سے ائمہ ومؤذنین ابھی بھی مستفیض نہیں ہورہے ہیں، اس سلسلہ میں وقف بورڈ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ایسے ائمہ ومؤذنین کے لیے اعزازیہ شروع کرنے کے احکامات جاری کریں، اس طرح اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے جمعیۃ علماء کیجانب سے مستقل جدوجہد کرنے کا عزم کروایا، مولانا فہیم الدین صاحب پرتاب گڑھی (ناظم مدرسہ ابی بن کعب حیات نگر) کی وفات پر شرکائے اجلاس نے گہرے غم کا اظہار کیا اور آپ کی دیرینہ خدمات کو آپ کے لیے صدقہ جاریہ قرار دیا، مفتی عمران خان قاسمی (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی) کی دعا پر اجلاس مکمل ہوا، نیز ضلعی سطح کے اجلاس کو منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے