اپنی دینی حمیت وبیداری کا مظاہرہ کریں

مہربانی کرکےاحکام اسلام وشعائر اسلام کی حفاظت کی خاطر آج ہی یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں حصہ لیجئے
اس وقت یہ ہم سب کا دینی وملی فریضہ ہے کہ ہم دین، احکام وشریعت کی حفاظت کی خاطر خود بھی بیداری کا ثبوت دیں اور اسلامی احکام وشعائر کے تعلق سے حکومت کی سازشوں سے قوم کو اگاہ بھی کرتے رہیں اورآئین وقانون کے دائرے میں رہ کر اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتے رہیں ـ
ملک کے آئین نے ہمیں اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ واشاعت کی آزادی دی ہے
چنانچہ آئین کی دفعہ 26/25 میں بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیاہے اور آزادی کی جد وجہد سے لے کر آئین کی ترتیب ودستور سازی تک پرسنل لاء میں کسی طرح کی مداخلت نہ کرنے کا یقین وبھروسہ دلایا گیا تھا لہذا اب اس میں کسی طرح کی مداخلت اور آئین کی دفعات سے چھیڑ چھاڑ کی مخالفت بھی ہمارا حق ہے
لہذا توسیع کے بعد یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں لاء کمیشن کو اپنا احتجاج درج کرانے کی کل بتاریخ 28 جولائی رات 12 بجے تک آخری تاریخ ہے اگر کسی نے ناواقفیت یا کسی طرح کی کاہلی سستی غفلت ولاپرواہی کے سبب ابھی تک اپنا احتجاج درج نہ کرایا ہو تو جلد سے جلد
آکج 28 جولائی رات 12 بجے سے پہلے یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں “لا کمیشن کو اپنا احتجاجی میل روانہ کیجئے. خود بھی کیجئے اور اپنے دوست واحباب رشتہ داروں کو بھی آمادہ کیجئے اورگھر کے سارے موبائل سے کیجئے اگر کسی کے پاس چھوٹا موبائل ہو تو میل کے آخر میں کھلنے والے خط پر نام پتہ اور موبائل نمبر لکھ کر کسی کے بھی موبائل سے روانہ کردیں
کل تک ہر شخص کم از کم اپنے گھر ومحلے کے افراد کو اس جانب متوجہ کریں
خطباء وائمہ حضرات کل جمعہ میں اس کی اہمیت پر گفتگو کریں اور لوگوں کی اس جانب راغب کریں
اور اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں

توسیع کے بعد یکساں سول کوڈ مخالفت کی 28 جولائی کو آخری تاریخ ہے
اس میں قطعا کوتاہی نہ کیجئے
اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ دین وایمان عقائد واحکام کی حفاظت فرمائے اور مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر تنظیموں کی کوششوں کو اللہ باراور کرے آمین

میل کرنے کا طریقہ

اس لنک کے ذریعے اپنا ای میل No UCC کے احتجاج میں ایک بار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو ضرور بھیجیں۔

اس لنک پر کلک کرکے اوپن جی میل آئےگا اس پر کلک کرکے سینڈ کے بٹن کو دبا دیں آپ کا جی میل چلا جائےگا۔

https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB

محمد عظیم فیض آبادی جامعہ محمود دیوبند 9358163428

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے