یہ صرف حافظ سعد کی لاش نہیں ہے یہ ہندوستان کے سیکولراِزم کی لاش ہے !

یہ ہندوستان میں انسانیت کے ضمیر کا جنازہ ہے، یہ جنازہ انصاف کا بھی اٹھ رہا ہے !
چین کی نیند سوجاؤ سعد ! تمہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے، اللہ تمہیں آخرت میں اس سے بہتر اور نعمتوں والی جوانی عطاء کرے گا، اور ہمیں معاف کردینا کہ ہم "وہن” کے شکار اپنی باری کے منتظر ہیں، سعد کی یہ جوان اور پھول سی بےجان تصویر بصورتِ لاش دیکھ کر دل و دماغ سن ہوگیا ہے، اس بیچارے کو کس جرم میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا صرف کلمہ پڑھنے کی وجہ سے؟ اللہ کی قسم _ والله _ بالله _ ایک دن یہ پوری دنیا کلمہ پڑھے گی : لا الٰہ الا اللہ محمد الرسول اللہ، کا غلغلہ ہوگا،
البتہ اس سے پہلے سعد جیسے معصوموں کو قتل کرنے والے ہندو دہشتگردوں کا حساب ہوگا، اور اس قتل میں شریک تخت و تاج اور مسند والے خاموش مجرم بھی بچ نہیں پائیں گے۔
راہل گاندھی سے لے کر ممتا بنرجی اور کیجریوال تک سیکولرازم کے رَتھ کا ہر سوار ہماری لاشوں پر خاموش ہے یہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے، سیکولراِزم کی لاش مودی نے گرائی ہے اور جنازہ آج کے گاندھیوں نے اُٹھا رکھا ہے، گنگا۔جمنا کے نعرے باز آئیں اور سیکولراِزم کا یہ ملبہ اٹھا اٹھا کر لے جائیں میوزیم میں سجائیں اور ان کی پوجا کریں عنقریب ایمان کا صور ان تمام باطل عمارتوں کو کھنڈر بنانے والا ہے۔

✍: سمیع اللہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے