فتنوں کا سد باب تعلیم ہی سے ممکن۔ جامعہ ام سلمہ دھنباد میں پروفیسر فہیم اختر ندوی کا فکر انگیز خطاب

رپوٹر ۔۔۔۔۔
علم دین سب سے قیمتی سرمایہ ہے ، اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ، دنیا میں سب سے قیمتی وہ ہوتا ہے جو علم میں ٹھوس اور مضبوط ہو ، آج فتنوں کا بازار گرم ہے ، ارتداد کی لہریں چل پڑی ہیں ، طرح طرح کے آزمائشوں کا سامنا ہے ، اور ان آزمائشوں کا حل صرف قرآن اور سنت نبوی میں ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو سازگار ماحول اور نورانی فضا میں لاکھڑا کیا ہے ، آپ کی ذمہ داری ہے کہ قرآن و حدیث میں عبور حاصل کریں سیرت نبوی میں مطالعہ وسیع کریں آپ کے سامنے جو چیلینز ہیں اس کے مقابلے کیلیے یہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے ، ابھی آپ کے پاس وقت ہے کچھ بننے اور سنورنے کا آپ یہاں سے ایک نمونہ بن کر جائیں اور وہ کام کریں جس سے دوسروں کو نفع ہو ،
ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم اختر ندوی صاحب نے جامعہ ام سلمہ دھنباد کے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا ،
وہیں دوسری جانب شہر دھنباد کے نامور و فعال شخصیت ڈاکٹر اعجاز صاحب نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ ۔۔ میری بیٹیو ۔۔ تمہیں انمول بننا ہے تمہیں وہ کام کرنا ہے جس کا دوسروں کے ذہن میں تصور تک نہ ہو ، آپ کا ہر عمل ہر کردار دوسروں کیلے نمونہ ہو ،
اخیر میں جامعہ ام سلمہ دھنباد کے ڈائریکٹر مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے طالبات کو وعظ کرتے ہوئے فرمایا کہ ۔۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو لاکھوں میں سے چن کر یہاں لایا ہے یہ ایسی نعمت ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ، اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ صحیح وقت کا استعمال کرکے خود کو قیمتی بنائیں اور اس نعمت کا حق ادا کریں ،
پروگرام کا آغاز ایک طالبہ کی تلاوت سے ہوا نعت نبی پیش کی گئی بعدہ ترانہ جامعہ پیش کیا گیا ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے