مرول اندھیری ایسٹ ممبئی میں جمعیۃ علماء (ارشد مدنی)کی ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل

  • مولانا زبیر احمد قاسمی کو کنوینر نامزد

ممبئی: 7اگست
کسی بھی تنظیم و جماعت کا وجود و استحکام اس کی ذیلی یونٹوں اور اکائیوں کے وجود و استحکام پر منحصر ہوتا ہے۔ذیلی یونٹیں اور اکائیاں جتنی مؤثر ہوں گی ،تنظیم اتنا ہی مؤ ثر اور فعال رول ادا کر سکتی ہے ۔ذیلی یونٹیں تنظیم کی روح اور جان ہوتی ہیں اسی کی ایک کڑی مرول اندھیری ممبئی میں ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون، ممبئی)نے ممبئی کے مرول ناکہ اندھیری میں منعقدہ ایک اہم مجلس میں کیا۔
اس موقع پر مولانا قاضی زکریا قمر قاسمی،(سرپرست جمعیۃ علماء شمال مغربی زون)مفتی مہدی حسن قاسمی( نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )مولانا زبیر قاسمی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کل بروز سنیچر بعد نماز مغرب جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی ارشد مدنی کی ایک اہم نشست رحمانی مسجد چمٹ پاڑہ مرول ناکہ زیر صدارت حضرت مولانا محمد اسلم صاحب القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )منعقد ہوئی جس میں زون کے اھم ذمہ داروں میں حضرت مولانا قاضی زکریا قمر صاحب قاسمی سرپرست زون ،حضرت مولانا محمد احمد صاحب نائب صدر زون مفتی مہدی حسن صاحب قاسمی نائب صدرزون قاری سید فرقان صاحب جوائنٹ سکریٹری زون ان تمام ذمہ داروں کی موجودگی میں مرول اندھیری ایسٹ میں ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کنوینر کی حیثیت سے حضرت مولانا زبیر احمد صاحب قاسمی کو نامزد کیا گیا۔
نیز مندرجہ ذیل حضرات کو کمیٹی کا ممبر بنایاگیاحضرت مولانا زبیر احمد صاحب حمیدی قاسمی،مولا نا محمد عرفان القاسمی صاحب،حافظ محمد عادل صاحب ،حافظ محمد اشفاق صاحب ،مولانا مطیع اللہ صاحب ،حافظ عبد الحکیم صاحب ،جناب محمد ارشاد صاحب ،جناب عبد الوحید صاحب ،جناب محمد اکرم صاحب ،جناب محمد عارف صاحب ،جناب عبد العزیز صاحب ،جناب محمد تسلیم صاحب ،جناب عبد المجیب صاحب۔
اس اہم مجلس کا آغاز حضرت مولانا قاسم قاسمی صاحب(امام وخطیب رحمانی مسجد چمٹ پاڑہ مرول )کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا،اسکے بعد حضرت مولانا محمد عرفان القاسمی صاحب نے نظم پیش کی اور حضرت مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی دعاء پراختتام ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعیۃ علماء شمال مغربی ژون ممبئی مہاراشٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے