- ضلع صدر احمد سر کی صدارت میں 50 سے زائد نوجوانوں کی مجلس میں شرکت
جلگاؤں: مجلسِ اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) جلگاؤں ضلع میں بڑی تیزی کے ساتھ مسلسل اپنے قدم جماتی جا رہی ہے نیز ضلع بھر میں شہر ہو یا تعلقہ یا پھر چھوٹا سا گاؤں ہی کیوں نہ ہو بڑے پیمانے پر جو درجوک نوجوان مجلس میں شرکت اختیار کر رہے ہیں ۔ اتوار 13 اگست 2023 کو مجلس جلگاؤں ضلع صدر احمد سر کی صدارت میں پہور گاؤں تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے مجلس میں شرکت اختیار کی نیز پہور گاؤں میں مجلس کی شاکھا کی بنیاد رکھی گئی ساتھ ہی گاؤں کے بچے بزرگ وہ نوجوانوں سے انفرادی و اجتماعی طور پر ملاقات کی گئی اپنے صدارتی خطبے میں ضلع صدر احمد سر نے پہور کے نوجوانوں کی ہمت وڈھارس بندھاتے ہوئے کہا کہ کسی سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بے باکی کے ساتھ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پہور گاؤں میں جنتا کی مدد کے لیے اتریے اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہر انسان کی مدد کا جذبہ اپنے دل میں رکھیے۔ جلگاؤں ضلع مجلس کی ٹیم ہمہ وقت پہور کے ساتھ ہے اور جلد ہی انشاءاللہ پہور گرام پنچایت میں مجلس کا پرچم لہرائے گا ۔اس عظیم الشان پروگرام میں ضلع صدر احمد سر کے ساتھ جلگاؤں تعلقہ کارگزار صدر خالد کھاٹک ، رضوان شیخ ، عمر فاروق ، سمیر خان ، پہور صدر آفتاب خان ، نائب صدر مبین شیخ ، نائب صدر عقیل شمشیر ، جنرل سیکرٹری عبداللہ شیخ ، سیکریٹری سمیر سراج و شریف شببیر ، جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ پٹھان و مجاہد شیخ ، میڈیا صدر انیس شیخ ، مستقیم شیخ ، اقبال شیخ ، فاروق پٹھان ، مدثر شیخ ، داؤد شیخ ، عرفان شیخ وغیرہ حضرات موجود تھے ۔