سدھارتھ نگر: جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ”کلیہ الکوثر“ اور مدرسہ”الشیخ محمد اسماعیل بخاری“ دوپھڑیا میں جشن یوم آزادی کا انعقاد

کلیہ الکوثراور مدرسة الشیخ محمداسماعیل بخاری کےطلبہ وطالبات نے خوبصورت انداز میں پروگرام کیا سب سے پہلےمدرسہ کےناظم جناب حمایت اللہ صاحب نے پرچم کشاٸی کی اس کےبعد قومی ترانہ پیش کیا ہے اس موقع پر طلبہ وطالبات نے ایک ہرسال کی طرح امسال بھی ایک خوبصورت اور پرکشش انداز میں جشن یوم آزادی کا پروگرام منعقد کیا صبیحہ (درجہ اولیٰ ) نے تلاوت کلام اللہ سے پروگرام کاآغاز کیا ناٸلہ (درجہ ثانیہ) نے حمدِباری پیش کرکےسامعات کی توجہات اپنی جانب مبذول کرالی، ساجدہ (درجہ خامسہ ) نےنعت نبوی پیش کی۔ آفرین ،ناٸلہ ،صبیحہ ،ساجدہ نے قومی ترانہ پیش کیا ، عاطفہ (درجہ ادنیٰ) ،فرحانہ( درجہ ثانیہ)، آصفہ (درجہ ادنیٰ) نےترنم (درجہ ثانیہ)آفرین (ثانیہ)” جنگِ آزادی اور مجاہدین کےکارمے“کےموضوع پر اپنی تقاریرپیش کی ،ان کے علاوہ آصف ،اسداللہ ،احتشام، اکرام،فہد ،اور دیگرطلبہ وطالبات (ساٸفہ ،نصیبہ ، اقرا ، صبا، ساحین، سمیدہ ،صفیہ، فرحین ،عاٸشہ ، ثنا ٕ افسانہ ، یاسمین ،سندس ، عشرت ، منتشآ ،عالیہ ، زاہدہ، فریحہ ،نازیہ ، حسینہ )نے نعتیں ،نظمیں ،تقریریں،ڈرامے پیش کرکےپروگرام کاحصہ بنے اخیرمیں ادارہ کےسرپرستِ اعلیٰ حافظ عبداللہ صاحب نے مجاہدین ِآزادی ٕ ہند کےکارناموں کوبیان کیااورطلبہ وطالبات کےسامنے ناصحانہ قیمتی گفتگوفرماٸی کلیہ کی معلمات محترمہ فاطمہ ،نورشمع ،ماہرہ ، ہاجرہ، تسلیمہ اور رحمٰی وشاکرہ نے پروگرام سجانے،سنوارنےاور اسے منظم کرنےمیں اپناپوراتعاون پیش کیا اس موقع پر دوپھڑیا،بھوتہواں ،بیرواپور،رانی جوت سے سیکڑوں خواتین نےشرکت کی اور پروگرام کوسماعت کیا،مدرسہ کی انتظامیہ نے شیرینی تقسیم کی اور باہرسےآنےوالی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے