خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنکے سینوں میں قرآن محفوظ ہو گیا

بلگرام/ہردوئی)طریق احمد

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے، یہ علم اولین وآخرین کا جامع خزانہ ہے، پچھلی کتابوں اور صحیفوں میں جتنے اعمال قیامت تک تھے، ان سب کا عطر اس میں موجود ہے، ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عاقل حسینی قاسمی مہتمم مدرسہ فضل رحمانیہ ملانواں نے تکمیل حفظ قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد سیف ولدمحمد عمران ساکن چھتہ ٹولہ ملانواں نے مدرسہ فضل رحمانیہ میں حفظ قرآن مکمل کیا۔اس موقع پر مدرسہ فضل رحمانیہ چھتہ ٹولہ ملانواں میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب کا انعقادہوا، جس میں مفتی محمد عاقل حسینی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کواہل بصیرت ومعرفت کے لیے موسم بہار بنایا، جو باربار پڑھنے وتلاوت کرنے سے ایک حلاوت محسوس کرتے ہیں، جو اس کتاب کو حفظ یاد کرلیتاہے،وہ بہت خوش نصیب اور سعادت مندہے۔ بعدازاں مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا جو شخص اللہ تعالیٰ کی قابل احترام چیزوں کی تعظیم کرے، تو یہ تعظیم کرنااس کے رب کے پاس اس کے لیے خیر کاسبب ہوگا، انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کی تعظیم کرنے میں سفید بالوں والے مسلمان کا اکرام واحترام کرنا،اس حامل قرآن کریم کا احترام کرنا۔ تقریب کا آغاز حافظ ابوذر استاذ مدرسہ فضل رحمانیہ کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نعت کا نذرانہ حافظ فخرالدین نے پیش کیااس موقع پر حافظ ابرار، حافظ صدرالدین، حافظ ابوذر، حافظ مہیب، محمد پرویز چیرمین ملانواں، محمد شکیل وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے