جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ لالگوپال گنج پریاگ راج یوپی میں دینی دعوتی و اصاحی پروگرام

بڑے ہی فرحت و مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کے مادر علمی جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔جہاں پر ہم نے سات سال تک مشفق و مربی اساتذہ کرام کی صحبت میں رہ کر تعلیم حاصل کیے اور الحمد للہ فراغت بھی یہی سے ہوئی ہے ۔یہ ہماری خوش نصبی ہی ہے کہ ہم نے اتنی لمبی مدت رہ کر ہم سے جو ہو سکا اپنے گران قدر اساتذہ کرام سے علم حاصل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ۔ جن میں سے چند اساتذہ کرام کا اسم گرامی مندرجہ ذیل ہیں ۔
مولانا ازہر بن عبد الرحمن رحمانی مبارک پوری ۔ آپ ہر علم و فن میں ماہر تھے ۔ ہر وقت طلبہ و طالبات کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔ کبھی بھی سستی و کاہلی سے کام نہیں لیا یہاں تک کہ سالِ فراغت کے طلبہ و طالبات کو بھی حفظ و تجوید بعد نماز فجر پڑھایا کرتے تھے ۔ اللہ شیخ کو اس عمل کا دنیا و آخرت میں بہترین بدلا عطا فرمائیں آمین ۔
مولانا احمد مجتبی سلفی مدنی حفظہ اللہ ۔ آپ کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ۔ آپ کو جہاں شیخ الحدیث کے نام سے جانا جاتا تھا وہی پر آپ روزہ مرہ کے ہر آنے والے نیے نئے دینی مسائل کو قرآن و سنت کے مطابق حل کرنے میں آپ کا کردار قابل ذکر ہے ۔ آپ کے شاگردی میں چار سال تک ہم رہے ۔ ہر طرح سے آپ نے تعلیمی میدان میں ہماری مدد کی ۔اللہ جزاء خیر عطا فرمایے آمین ۔
مولانا ریاض احمد سلفی ۔ آپ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ آپ جامعہ کے شیخ الجامعہ ہونے کے ناطے آپ سے بڑھ کے اس ذمہ داری کو میری ہماری نظر میں احسن انداز میں آج تک کوئی بھی ادا نہ کر سکے ۔ ہماری چھوٹی موٹی غلطیوں پر لمبی دیر تک اصلاح کرنا ۔درس و تدریس میں نمایا کردار ادا کرنا جو ایک اچھے عالم دین ہونے کی پہچان ہے ,آپ کا یہ عمل تھا ۔ اللہ شیخ کو دین و دنیا کی عزت و ترقی عطا فرماے آمین ۔
مولانا رضوان اللہ ندی ۔ جس سے ہم ابتدائ سال ثانیہ میں کتاب الاربعین پڑھے ہیں شیخ کی ایک بات ہمیشہ ہمیں یاد آتی ہے ۔وہ یہ ہے ۔الدین النصحیة ۔ قلنا لمن قال ۔ جب آپ اس کو پڑھتے تو میز پر زور سے ہاتھ رکھتے ۔ خیر آپ کے پڑھانے کا انداز کچھ اور ہی نرالہ ہوا کرتا تھا ۔بس آپ سے ایک سال پڑھ سکے ۔ اللہ شیخ کو اجر عظیم سے نوازے آمین ۔
اسی طریقے سے اور بھی ہمارے اساتذہ ہیں جن سے ہم نے علم حاصل کیا۔
مولانا محمد شاہد حجازی حفظہ اللہ۔مولانا محمد فاروق سلفی حفظ اللہ ۔مولانا نظام الدین سنابلی حفظہ اللہ مولانا صابر سنابلی حفظہ اللہ ۔مولانا عبد الرب سلفی حفظہ اللہ۔مولانا عبد الشکور نذیری حفظ اللہ۔مولانا منظور عالم مفتاحی حفظہ اللہ۔مولانا مسرور فرائضی حفظہ اللہ ۔مولانا سلیم ہریرہ حفظ اللہ ۔ماسٹر ارشاد عالم حفظہ اللہ ۔ماسٹر محمد کفیل حفظہ اللہ ۔ماسٹر محمد صہیب حفظہ اللہ ۔ماسٹر شاداب حفظہ اللہ ۔

ان تمام اساتذہ کرام سے الحمد للہ جامعہ ابی ہریرہ کے اندر ہم نے علم حاصل کیا ۔ان کے علاوہ جو ہمارے علم میں اضافے کے لیے کلاس کے علاوہ ہمیشہ موجود رہے وہ یہ ہیں ۔
مولانا شبیر عالم مدنی حفظہ اللہ ۔ قاری شمشاد حفظہ اللہ ۔قاری سعود حفظہ اللہ ۔مولانا جاوید بخاری حفظ اللہ ۔مولانا زاہد مسعود فیضی حفظہ اللہ ۔مولانا ذیشان ہریری حفظہ اللہ ۔منشی محمد اسلام حفظہ اللہ مولانا طارق ازہر مدنی حفظہ اللہ ۔مولانا اکرام الدین ہریری حفظہ اللہ وغیرہم ۔
ہو سکتا ہے کچھ اساتذہ کے نام یاد داشت کمزور ہونے کی وجہ سے چھوٹ گیے ہوں اس کے لیے معذرت
اللہ رب العالمین جملہ اساتذہ کرام کی قد و کاوشوں کو قبول فرمائے اور دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرمایے اور ساتھ ہی ساتھ اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین یا رب العالمین

اہم نوٹ

جیسا کہ آپ بینر پر دیکھ لیے ہوں گے کہ جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ کے کیمپس میں 28 اگست 2023 بروز سوموار کو ایک پروگرام رکھا گیا ہے جس میں گراں قدر علماء کرام تشریف لا رہے ہیں
لہذا : قرب و اطراف کے باشندوں سے نورانی و فیضانی پروگرام میں شرکت کی درخواست ہے ۔ اللہ ہمیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر پروگرام میں شریک گراں قدر مثل ماہ و نجم علماء کرام کے خطاب سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمایے آمیں یا رب العالمین ,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے